ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ : اب ریمس میں بھی پلازمہ تھیریپی سے کورونا مریضوں کا ہوگا علاج

وزیر صحت بنا گپتا نے بتایا کہ اس سے کورونا کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑنے میں سہولت ہوگی ، جس کا فائدہ ریاست کی عوام کو ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تیزی سے علاج ممکن ہو پائے گا اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا ۔

  • Share this:
جھارکھنڈ : اب ریمس میں بھی پلازمہ تھیریپی سے کورونا مریضوں کا ہوگا علاج
جھارکھنڈ : اب ریمس میں بھی پلازمہ تھیریپی سے کورونا مریضوں کا ہوگا علاج

جھارکھنڈ کے باشندوں کے لیے کورونا وبا کے ماحول میں ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ریاست میں کورونا کے قہر کو روکنے کے لئے پلازمہ تھیریپی کی شروعات رانچی میں واقع ریاست کے سب سے بڑے اسپتال ریمس سے ہونے جا رہی ہے ۔ محکمہ صحت کے سکریٹری ڈاکٹر نتن مدن کلکرنی نے ریمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منجو گاڑی کو خط کے ذریعہ خبر دی ہے کہ ریمس میں پلازمہ تھیریپی کی شروعات ہوگی ۔


ریمس میں پلازمہ تھیریپی کی شروعات 28 جولائی سے کی جائے گی ، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین خود کریں گے ۔ اس کو لے کر محکمہ صحت کی جانب سے تمام تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ریمس ڈائریکٹر کو بھی اس تعلق سے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ اس سے متعلق ریاستی وزیر صحت بنا گپتا نے بتایا کہ پلازمہ تھیریپی کے ذریعہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاج کرنے کا عمل کئی ریاستوں میں اپنایا جارہا ہے ، اس لئے آئی سی ایم آر نے بھی اس عمل کو ٹرائل کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔


پلازمہ تھیریپی کے ذریعہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی بہتر شرح کو دیکھتے ہوئے جھارکھنڈ حکومت کے محکمہ صحت نے اب یہ منصوبہ بنایا ہے کہ دارالحکومت رانچی میں بھی کورونا مریضوں کا علاج پلازمہ تھیریپی سے کیا جائے گا ۔


وزیر صحت بنا گپتا نے بتایا کہ اس سے کورونا کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑنے میں سہولت ہوگی ، جس کا فائدہ ریاست کی عوام کو ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تیزی سے علاج ممکن ہو پائے گا اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 24, 2020 11:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading