کورین کامویٹ مارشل آرٹ ٹرسٹ ممبئی کے زیر اہتمام کولکاتہ کے ڈاکٹر پی ایل رائے جمنزیم میں اوپن نیشنل تائی کوان ڈو مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔ نینشل اوپن تائی کوان ڈو مقابلے میں مدھیہ پردیش مغربی بنگال ،مہاراشٹر کے علاوہ ملک کی نوریاستوں کے تائی کوان ڈو کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں بھوپال مدھیہ پردیش کے کھلاڑیوں نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دو گولڈ میڈل بلکہ چار سلور اور ایک برونز میڈل پر بھی قبضہ کیا۔ بھوپال کیریر کانونٹ مارشل اکادمی کے کھلاڑیوں کا اس کامیابی سے نہ صرف حوصلہ بلند ہے بلکہ انہوں نے اس کامیابی سے سرشار ہوکر اب انٹرنیشنل تائی کوان ڈو مقابلہ کی تیاری شروع کردی ہے۔
کیریرکانونٹ مارشل آرٹ اکادمی کے کوچ شہادت حسین نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر میں کھیلنا اور دوسری ریاست میں جاکر کھیلنا اور اپنے فن کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ کولکاتہ میں منعقدہ اوپن نیشنل تائی کوان ڈو چیمپیئن شپ میں نہ صرف مدھیہ پردیش بلکہ جتنی بھی ریاستوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی سبھی اپنے فن میں ماہر تھے ۔ہمارے کھلاڑیوں نے اپنا بیسٹ پرفارم کیا اور انہوں نے اپنے حریف کے مقابلے میں کہیں بھی اپنا کانفیڈنس لوز نہیں کیا جس کے سبب وہ کامیاب رہے اور انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کی۔ اب اس کے بعد ہم لوگ بنگلہ دیشن میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل مقابلہ کی تیاری کر رہے ہیں۔
چاردھام یاترا کے درمیان اتراکھنڈ میں لرز اٹھی زمین، چمولی اور رودرپریاگ میں زلزلے کے جھٹکےمیرے منع کرنے کے بعد بھی مدت کیوں بڑھائی گئی؟ ای ڈی چیف کی توسیع پر سپریم کورٹ برہمفجونیئر کیٹگری انڈر ۱۷ میں گولڈ میڈل جیتنے والے حسن صدیقی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کولکاتہ میں کھیلنے سے ہمیں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا ۔ حریف پر کس طرح سے قابو پایا جاتا ہے۔ اپنی طاقت اور فن کے ساتھ ہمیں کہاں پر ٹیکٹس کا استعمال کرنا اور کم وقت میں حریف کو شکست دینا ہے یہ بہت ضروری ہے۔ ہم تو چاہیں گہ حکومت اس کھیل میں اپنا زیادہ سے زیادہ تعاون پیش کرے تاکہ ہم جیسے طلبا ملک میں ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر ہندستان کا نام روشن کرسکیں۔
وہیں ممتاز ماہرتعلیم ڈاکٹر ظفر حسن کہتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ کھیل بہت ضروری ہے۔ بھوپال کے طلبا جو تعلیم کے میدان میں آگے ہیں انہوں نے کھیل کے میدان میں بھی اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ سبق دیا ہے کہ ہیلتھی مائنڈ کتنا ضروری ہے ۔ اچھی صحت،اچھی معاشرہ،توانا ذہن ہے تو ہمارے طلبا ہر میدان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندستان کو وشو گرو بنائیں گے۔
کولکاتہ میں منعقدہ اوپن نیشنل تائی کوان ڈو مقابلے میں جونیئر کیٹگری میں حذیفہ حسن نے گولڈ میڈل،سید عبدالرزاق حسین نے برونز میڈل،۰جونیئر کیٹگری انڈر ۱۷ میں زید حسن صدیقی نے گولڈ میڈل،سینئر کیٹگری میں سادان حسن نے برونز،،سینئر کیٹگری میں دانیال خان نے سلور اور سینئر کیٹگری میں محمد صفیان نے سلور میڈل حاصل کرکے بھوپال اور مدھیہ پردیش کا نام روشن کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔