ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ڈاکٹر امبیڈکر کے قدموں میں بیٹھ کر کام کرنے پر فخر محسوس ہوتا ہے : وزیراعظم

مہو۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئین کے معمار اور دلتوں کے مسیحا ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی شخصیت کی آج جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے قدموں میں بیٹھ کر کام کرنے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 14, 2016 06:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈاکٹر امبیڈکر کے قدموں میں بیٹھ کر کام کرنے پر فخر محسوس ہوتا ہے : وزیراعظم
مہو۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئین کے معمار اور دلتوں کے مسیحا ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی شخصیت کی آج جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے قدموں میں بیٹھ کر کام کرنے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔

مہو۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے آئین کے معمار اور دلتوں کے مسیحا ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی شخصیت کی آج جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے قدموں میں بیٹھ کر کام کرنے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔ مسٹر مودی نے مدھیہ پردیش کے اندور کے قریب واقع ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو میں ان کی 125 ویں جینتی تقریب میں ’گرامودے سے بھارت ادے مہم‘ کی شروعات کی۔ اس موقع پرسماجی انصاف وتفویض کے مرکزی وزیر تھاورچند گهلوت اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ متعدد وزرا اور معزز شہری موجود تھے۔


مسٹر مودی نے خود کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کے اپنے آس پڑوس اور ارد گرد کے گھروں میں صفائی کرنے والی عورت کا بیٹا وزیر اعظم بن پایا ہے تو یہ سب آنجہانی امبیڈکر کی سوچ سے ہی ممکن ہو پایا ہے، جنہوں نے ملک کے آئین کی تدوین کی اور اس میں معاشرے کے تمام طبقات کی ترقی کے انتظامات کئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے اپنی زندگی کے دوران قدم قدم پر توہین برداشت کی، لیکن انہوں نے آئین کی تشکیل کرتے ہوئے اس بات کا قطعی احساس نہیں ہونے دیا۔


انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر امبیڈکر دور رس خیالات کے حامل تھے اور اس وجہ سے ہی انہوں نے آج سے کئی دہائیاں پہلے اپنے لئے دستیاب مختلف سنہری مواقع ٹھكراتے ہوئے دلتوں، غریبوں اور مظلوموں کے سماجی و اقتصادی فلاح و بہبود کے کام کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ یہ ان کی عظمت کی جیتی جاگتی علامت ہے۔

First published: Apr 14, 2016 05:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading