آکاش وجے ورگیہ کی حرکت سے پی ایم مودی خفا، کہا بدسلوکی ناقابل قبول، کوئی غلط کرے تو کارروائی ہو
وزیر اعظم نے یہ تبصرہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے ممبر اسمبلی بیٹے آکاش وجے ورگیہ کے اندور میونسپل کارپوریشن کے افسر کو بلے سے مارنے کے واقعہ کے پس منظر میں کیا تھا۔
- UNI
- Last Updated: Jul 02, 2019 06:42 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیج کو نقصان پہنچانے والی حرکتوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سے لے کر ہر چھوٹا بڑا کوئی بھی کارکن اگر غلط کام کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی پہلی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور ترجمان راجیو پرتاپ روڈی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ”وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا گھمنڈ، غرور یا بدسلوکی‘ جس سے پارٹی کے امیج کو نقصان پہونچتا ہو‘ ناقابل قبول ہے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے‘‘۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے یہ تبصرہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے ممبر اسمبلی بیٹے آکاش وجے ورگیہ کے اندور میونسپل کارپوریشن کے افسر کو بلے سے مارنے کے واقعہ کے پس منظر میں کیا تھا۔