چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں ایک مرتبہ پھر مشتبہ حالت میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مقامی باشندوں نے پولیس سے مشتبہ سرگرمیوں کی شکایت کی تھی ۔ مسلسل شکایت ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں دبش دی ۔
پولیس کارروائی کے دوران ہوٹل کے کمرے سے پولیس نے چھ لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ رائے پور کے علاوہ دیگر ریاستوں سے بھی یہ سبھی آئے ہوئے تھے ۔ فی الحال کھمترائی پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ مختلف دفعات کے تحت ان افراد کے خلاف کارروائی کی پولیس نے بات کہی ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کھمترائی علاقہ کے شری جی ہوٹل کو لے کر مقامی لوگ مسلسل شکایت کررہے تھے ۔ لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ہوٹل میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور یہاں مشکوک کام ہورہے ہیں ۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے منگل دیر رات ہوٹل میں دبش دی ۔ یہاں سے پولیس نے چھ لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لیا ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔