ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش کے’ آپریشن کمل‘ میں بی جے پی کے اس مسلم لیڈر کا اہم رول

مدھیہ پردیش میں پیر کے روز شام سے شروع ہوا سیاسی اتھل پتھل تیز ہو چکا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش کے’ آپریشن کمل‘ میں بی جے پی کے اس مسلم لیڈر کا اہم رول
جیوترادتیہ سندھیا: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مدھیہ پردیش میں پیر کے روز شام سے شروع ہوا سیاسی اتھل پتھل تیز ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ  (Kamalnath) سے ناراض چل رہے کانگریس کے سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا (Jyotiriaditya Scindia) پارٹی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ آج ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بھی چرچا ہے۔ ان سب کے بیچ سیاسی گلیاروں میں کئی سوال ہیں۔ آخر وہ کون ہے جس نے جیوترادتیہ سندھیا اور بی جے پی کے درمیان’ ڈیل‘ کرائی۔ کون ہے وہ شخص جس نے سندھیا کو 18 سال کا کانگریس کاساتھ چھوڑنے کے لئے راضی کیا؟ وہ کون ہے جس کی مدد سے سندھیا کی اب بھگوا پارٹی میں انٹری ہونے جا رہی ہے؟ ان سبھی سوالوں کا جواب ایک ہی ہے۔


انگریزی ویب سائٹ آؤٹ لک کی ایک رپورٹ کے مطابق، مدھیہ پردیش میں مچے سیاسی اتھل پتھل کے پیچھے بی جے پی کے ترجمان ظفر اسلام (Zafar Islam) کا ہاتھ ہے۔ ظفر نے ہی سندھیا کو کانگریس سے ناطہ توڑ کر بی جے پی خیمے میں لانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔


اپنے وزرا کے ساتھ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ
کمل ناتھ : فائل فوٹو


ظفر اسلام میڈیا کے لئے جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ ٹی وی چینلوں پر مباحثوں میں وہ ہر روز بی جے پی کا بچاؤ کرتے ہیں۔سیاست میں آنے سے پہلے وہ ایک غیرملکی بینک میں کام کرتے تھے اور لاکھوں میں تنخواہ پاتے تھے۔ حالانکہ، بعد میں وہ وزیر اعظم مودی سے متاثر ہو کر بی جے پی میں آ گئے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے لکھا گیا ہے کہ ظفر اسلام اور جیوترادتیہ سندھیا ایک دوسرے کو کافی وقت سے جانتے تھے۔ سندھیا کے دہلی واقع گھر پر بھی ظفر کی ملاقات ہو چکی ہے۔ حالانکہ، گزشتہ پانچ مہینے سے ظفر اور سندھیا کے درمیان ملاقات کا سلسلہ بڑھ گیا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ یہیں سے بی جے پی نے کھیل شروع کیا تھا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ سندھیا اور ظفر حال ہی میں پانچ بار ملے تھے۔ ظفر نے ہر ایک میٹنگ کے منٹس بھی بی جے پی اعلیٰ کمان سے شئیر کئے تھے۔ ملاقاتوں کے نتائج کا گہرا جائزہ لینے کے بعد ہی بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں ’ آپریشن کمل‘ شروع کر دیا تھا۔
First published: Mar 11, 2020 11:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading