بڑی خبر! سندھیا حامی 12 ارکان اسمبلی بی جے پی میں جانے کو تیار نہیں، بولے۔ ہم مہاراج کے لئے آئے تھے
مدھیہ پردیش کے کچھ کانگریس ارکان اسمبلی: فائل فوٹو
مدھیہ پردیش میں مچے سیاسی گھمسان کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بنگلورو گئے ارکان اسمبلی میں سے 12 نے بی جے پی میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔
بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں مچے سیاسی گھمسان کے درمیان ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بنگلورو گئے ارکان اسمبلی میں سے 12 نے بی جے پی میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بنگلورو پہنچے 10 ارکان اسمبلی اور 2 وزرا بی جے پی میں جانے کو تیار نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، سندھیا کے حامی 19 ارکان اسمبلی کو بنگلورو میں ٹھہرایا گیا ہے۔ سیاسی اتھل پتھل کے بیچ مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت پر بحران کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ حالانکہ، کانگریس کے سینئر لیڈر مسلسل اکثریت ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی فلور ٹیسٹ میں اکثریت ثابت کرنے کی بات بھی کہہ رہے ہیں۔
Senior Madhya Pradesh Congress leader Sajjan Singh Verma on his meeting with 19 party MLAs who tendered their resignations: Nobody is ready to go with Scindia ji. They said they were misled and taken to Bengaluru, most of them said they are not ready to join BJP. #Bhopalpic.twitter.com/uU0mAJVQke
جیوترادتیہ سندھیا اور کانگریس قیادت کے درمیان اختلافات بڑھنے کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں حکمراں پارٹی میں پھوٹ اور بغاوت کے آثار تیز ہو گئے تھے۔ بالآخر پارٹی میں پھوٹ منظر عام پر بھی آ گئی۔ اس سیاسی توڑ پھوڑ کے بیچ سندھیا حامی 19 ارکان اسمبلی کو بنگلورو بھیج دیا گیا تاکہ کوئی انہیں توڑ نہ سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب انہی میں سے 12 ارکان اسمبلی نے بی جے پی میں جانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ مہاراج( جیوترادتیہ سندھیا) کے لئے آئے تھے نہ کہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے۔ باغی ارکان اسمبلی کے اس تیور سے مدھیہ پردیش کی سیاست نئی کروٹ بھی لے سکتی ہے۔
اس سے پہلے کانگریس کی سینئر لیڈر شوبھا اوجھا نے انتہائی اہم دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بنگلورو گئے سبھی ارکان اسمبلی سے بات کی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا تھا ’ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے سبھی 19 باغی ارکان اسمبلی سے بات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ کیوں دوبارہ الیکشن لڑ کر اپنا مستقبل خراب کر رہے ہیں‘۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔