سماجی تنظیموں نے صرف مکہ رباط میں انتظام کئے جانے اور مدینہ رباط پر شاہی اوقاف کی خاموشی کو بتایا معنی خیز

مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی اکیس مئی سے مقدس سفر کے لئے پرواز شروع ہوگی اور شاہی اوقاف کے ذریعہ مدینہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر حالات واضح نہیں کئے جانے سے جہاں عازمین حج میں ناراضگی ہے وہیں سماجی تنظیموں نے شاہی اوقاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bhopal, India
  • Share this:

نوابین بھوپال کے ذریعہ ریاست بھوپال کے عازمین حج کے لئے مکہ اور مدینہ میں رباطیں تعمیر کی گئی تھیں۔ شاہی اوقاف کے ذریعہ کل یعنی دس مئی کو صبح نو بجے مکہ رباط میں دو سو عازمین حج کے قیام کو لیکر قرعہ کیا جائے گا وہیں مدینہ رباط کو لیکر ابھی تک کچھ واضح نہیں کیاگیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی اکیس مئی سے مقدس سفر کے لئے پرواز شروع ہوگی اور شاہی اوقاف کے ذریعہ مدینہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر حالات واضح نہیں کئے جانے سے جہاں عازمین حج میں ناراضگی ہے وہیں سماجی تنظیموں نے شاہی اوقاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے سماجی کارکن سید شاہد علی نے کہا کہ ہم نیوز ایٹین اردو اور دوسرے تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ سب کی مشترکہ کوشش سے کل مکہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر قرعہ کیا جائے گا۔ شاہی اوقاف کے ذریعہ پہلے مکہ اور مدینہ دونوں رباطوں میں ریاست بھوپال کے عازمین حج کے قیام کو لیکر ایک ساتھ قرعہ کیا جاتا تھا لیکن امسال شاہی اوقاف کے ذریعہ قرعہ کو لیکر جو سرکولر جاری کیا گیا ہے اس میں صرف مکہ رباط کا ذکر ہے مدینہ رباط کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ جو افسوسناک ہے۔
وہیں سماجی کارکن سید منور کہتے ہیں کہ ہمیں تو شروع سے ہی شاہی اوقاف کی نیت پر شک ہے ۔ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کا قرعہ ہونے کے ہفتے دس دن بعد شاہی اوقاف کے ذریعہ مکہ اور مدینہ دونوں رباط کے لئے قرعہ کیا جاتا تھا لیکن امسال شاہی اوقاف تو رباط دینا ہی نہیں چاہتی تھی ۔ وہ تو بھلا ہو میڈیا کا جو انہوں نے ہم لوگوں کی عازمین حج کی آواز کو مستقل اٹھایا اور شاہی اوقاف کو رباط میں عازمین حج کے قیام کے لئے مجبور کیا۔ مدینہ رباط میں پہلے ہزار سے زیادہ عازمین حج کا قیام ہوتا تھا اگر اسے سابقہ سالوں کی طرح نہیں کیاگیا تو ہم لوگ خاموش بیٹھنے والے نہیں ہیں ۔ اور تب تک تحریک جاری رکھیں گے جب تک عازمین کو ان کا حق نہیں مل جاتا ہے ۔

جبکہ شاہی اوقاف کے سکریٹری آعظم ترمذی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہی اوقاف اپنی ذمہ داری اور فرائض سے بخوبی واقف ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو اپنے مفاد کے لئے نہ صرف شاہی اوقاف کو بدنام کر رہے ہیں بلکہ عازمین حج کو بھی گمراہ کر رہے ہیں۔ کل دس مئی کو مکہ رباط میں دو سو عازمین حج کے قیام کو لیکر قرعہ کیا جائے گا اور اسی قرعہ کے موقعہ پر ہم مدینہ رباط کے لئے عازمین حج سے فارم بھروائیں گے اور اسے حیت المکہ کے سامنے پیش کرینگے اور ان شااللہ ہمیں پورا یقین ہے کہ مدینہ رباط میں سبھی عازمین حج جو ریاست بھوپال کے ہیں ان کے قیام کا انتظام ہوگا۔
Published by:Sana Naeem
First published: