اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل،کل سے درس قران سے ہوگا آغاز

    عالمی تبلیغی اجتماع میں جماعتوں کے قیام اور علمائے دین کے بیان کے کئے تیس لاکھ اسکوائر فٹ میں جہاں ٹینٹ لگائے ہیں گئے ہیں وہیں کھانے اور ناشتے کے لئے ستر زون بنائے گئے ہیں۔

    عالمی تبلیغی اجتماع میں جماعتوں کے قیام اور علمائے دین کے بیان کے کئے تیس لاکھ اسکوائر فٹ میں جہاں ٹینٹ لگائے ہیں گئے ہیں وہیں کھانے اور ناشتے کے لئے ستر زون بنائے گئے ہیں۔

    عالمی تبلیغی اجتماع میں جماعتوں کے قیام اور علمائے دین کے بیان کے کئے تیس لاکھ اسکوائر فٹ میں جہاں ٹینٹ لگائے ہیں گئے ہیں وہیں کھانے اور ناشتے کے لئے ستر زون بنائے گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal, India
    • Share this:
    بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز اٹھارہ نومبر سے درس قران سے ہوگا اور اکیس نومبر کو اجتماعی دعا کے ساتھ عالمی اجتماع اختتام پزیر ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں جماعتوں کے قیام اور علمائے دین کے بیان کے کئے تیس لاکھ اسکوائر فٹ میں جہاں ٹینٹ لگائے ہیں گئے ہیں وہیں کھانے اور ناشتے کے لئے ستر زون بنائے گئے ہیں۔ فوڈ زون میں ایک بار میں دو لاکھ لوگوں کے کھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔

    اسی طرح عالمی اجتماع میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے تین سو ایکڑزمین پر پارکنگ کا انتظام کیاگیا ہے۔ اجتماع کو گرین اور کلین رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے جہاں ویسٹ مینجمنٹ کا انتظام کیاگیا ہے وہیں پالیتھن کے استعمال پر پابندی لگانے کے ساتھ گوشت کے استعمال پر بھی پوری طرح سے پابندی لگادی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اورایرپورٹ سے اجتماع گاہ جانے والوں کے لئے گاڑیوں کا مفت انتظام کیاگیا ہے۔ اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر اور شہر کے چوراہوں پر جماعتوں کی رہنمائی و ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے دوہزار رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔کووڈ قہر کے سبب دو سال بعد ہونے والے اجتماع کو لیکر اہل بھوپال میں خاصہ جوش دیکھا جا رہا ہے ۔
    اجتماع کمیٹی کے ذمہ دار وسیع الدین نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت میں بتایا کہ اہل بھوپال کے لئے یہ خاص موقع ہے کہ اللہ انہیں اپنے بندوں کی خدمت کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ امسال تہترویں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ہوگا۔ تیاریاں پوری ہوگئی ہیں ۔اجتماع میں آ نے والوں کے لئے خاص انتظام کیاگیا ہے۔ تیس لاکھ اسکوائر فٹ زمین پر جہاں تینٹ لگایا گیا ہے وہیں پارکنگ کے کئے تین سو ایکڑزمین پر انتظام کیاگیا ہے۔

    شخص نے چھٹکارا پانے کیلئے گرل فرینڈ کا کیا قتل، لاش کو بوری میں باندھ کر نالے میں بہایا

    تڑپتی رہیں خواتین، چیرا لگاتے رہے ڈاکٹر، بیہوش کئے بغیر ہی کر ڈالا یہ کام

    وضو کے لئے موسم سرما میں گرم پانی کا خصوصی انتظام کیاگیا ہے ۔ ہر روز دوکروڑ دس لاکھ لیٹر پانی فراہم کرنے کے لئے ساڑھے پانچ سو ٹنکیوں کے ساتھ باون ٹیوبول کا انتظام کیاگیا ہے۔ پولیس انتظام کا خصوصی انتظام ہے۔ اجتماع گاہ میں پولیس چوکی کے ساتھ اجتماع گاہ تک دوہزار کے قریب پولیس جوانوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ خود پولیس کمشنر اور کلکٹر صاحب کئی بات تیاریوں کا جائزہ لے چکے ہیں۔ ہماری جانب سے تیاری پوری ہوچکی ہے اور جماعتوں کے آنے کا انتظار ہے ۔چار روزتک علمائے دین کی روح پرور مناطر کے بیچ ایمان اور یقین کی باتیں ہونگی،ملک کی خوشحال و کامرانی کی دعائیں ہونگی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: