اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مستقبل میں کہیں بیٹوں کو ریزرویشن کی ضرورت پڑجائے : رام ناتھ کووند

    صدر رام ناتھ کووند نے ہر میدان میں لڑکیوں کی ترقی پراظہار خوشی کرتے ہوئے آج کہا کہ مستقبل میں کہیں ایسا نہ ہو کہ بیٹوں کو ریزرویشن کی ضرورت پیش آجائے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      صدر رام ناتھ کووند نے ہر میدان میں لڑکیوں کی ترقی پراظہار خوشی کرتے ہوئے آج کہا کہ مستقبل میں کہیں ایسا نہ ہو کہ بیٹوں کو ریزرویشن کی ضرورت پیش آجائے ۔ رام ناتھ  کووند نے مدھیہ پردیش کے ساگر کے ڈاکٹر ہری سنگھ گوڑ سینٹرل یونیورسٹی کے 27 ویں تقسیم اسناد کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انھوں نے تقریب میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیج سے 11 میڈل دئے جارہے ہیں ان میں سے 10 بیٹیوں کو ملے ہیں ۔ کل 53 میں سے 32 میڈل بیٹیوں کو دئے گئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیٹیوں کو برتری مل رہی ہے ۔
      صدر نے کہا کہ وہ بیٹیوں کے بڑھتے قدم کو سماج میں ایک تبدیلی کی شکل میں دیکھتے ہیں ۔ یہ خوشحال اور روشن مستقبل کی تصویر ہے ۔ انھوں نے خواتین کے لئے ریزرویشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں ایسا ہی مظاہرہ کرتی رہیں تو آنے والے دنوں میں بیٹوں کو ریزرویشن کی ضرورت نہ پڑجائے ۔
      15 منٹ کے خطاب میںرام ناتھ  کووند نے مدھیہ پردیش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسے صرف ملک کے بیچ میں ہونے سے دل نہیں کہا جاتا ہے بلکہ یہاں ہندوستانی تہذیب اور غورو فکر کی لہریں گزرتی ہیں ۔ اس لئے یہ دل ہے ۔
      First published: