ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بیوی کے ساتھ اس شرمناک کام کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عہدے سے ہٹائے گئے ڈی جی پروشوتم شرما: جانیں پورا معاملہ

مدھیہ پردیش پبلک پراسکیوشن کے اسپیشل ڈی جی پوریشوتم شرما نے اپنی بیوی کے ساتھ جو حرکت کی وہ واقعی شرمناک ہے اور اس حرکت کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان پر ایکشن لیا گیا۔ ان کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

  • Share this:
بیوی کے ساتھ اس شرمناک کام کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  عہدے سے ہٹائے گئے ڈی جی پروشوتم شرما: جانیں پورا معاملہ
ڈی جی پوریشوتم شرما نے اپنی بیوی کے ساتھ جو حرکت کی وہ واقعی شرمناک ہے۔

بھوپال۔ مدھیہ پردیش پبلک پراسکیوشن کے اسپیشل ڈی جی پوریشوتم شرما نے اپنی بیوی کے ساتھ جو حرکت کی وہ واقعی شرمناک ہے۔ ڈی جی پروشوتم شرما (Purushottam Sharma) نے اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ اور اس حرکت کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان پر ایکشن لیا گیا۔ ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔  انہیں ( Home Department) میں تعینات کردیا گیا ہے۔ یہ حکم پیر کو مدھیہ پردیش کے محکمہ داخلہ نے جاری کیا تھا۔ نیوز 18 سے اسپیشل ڈی جی شرما نے بات کی۔ اس میں  انہوں نے بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی وائرل ویڈیو کوصحیح بتایا۔  پُرشوتم نے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ یہ میرے اور میری اہلیہ کے مابین خاندانی معاملہ ہے۔ اگر وہ مجھ سے اتنا ناراض ہے تو پھر میرے ساتھ کیوں رہتی ہے۔

ڈی جی شرما نے کہا کہ میری بیوی میرے پیسے کا استعمال کیوں کرتی ہے؟ میرے پیسوں پر بیرون ملک کا سفر کیوں کرتی ہیں؟ یہ میرا فیملی کا معاملی ہے۔ اسے میں خود سلجھا لو ں گا۔ میں اپنی بیوی سے مسلسل رابطے میں ہوں، میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ یہ معاملہ سلجھ جائے۔ یہ سیلف ڈفینس جھوما۔جھٹکی کا معاملہ ہے۔ میں نے کوئی مار پیٹ نہیں کی ہے صرف دھک۔مکی اور جھوما۔جھٹکی ہوئی ہے۔


پروشوتم شرما پر الزامات لگ رہے ہیں کہ ان کو ان کی بیوی نے گھر کے باہر قابل اعتراض حالات میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا ۔ وہ کسی دوسری خاتون کے ساتھ تھے ۔ اس کے بعد جب پروشوتم شرما گھر پہنچے تو انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ اس مار پیٹ کے دوران پروشوتم شرما کے ہاتھوں میں چوٹیں بھی آئی ہیں ۔ بنگلے پر موجود ان کے اسٹاف نے بچاو کرنے کی کافی کوشش کی ، لیکن شرما ویڈیو میں اپنی بیوی کی بے رحمی سے پٹائی کرتے نظر آرہے ہیں ۔


ویڈیو وائرل
ڈی جی پروشوتم شرما کا بیوی کے ساتھ بڑی بے رحمی سے مار پیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں شرما اپنی اپنی بیوی کو دھمکی دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ ان کے ذاتی معاملات کے درمیان وہ نہ آئے ۔
پروشتم شرما نے وائرل ویڈیو کو لیکر کہا کہ میری بیوی اور میرا بیٹا ہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ویڈیو کیوں وائرل کیا۔ میری بیوی نے پورے گھر میں سی سی ٹی وی لگا رکھے ہیں۔ میں جہاں جاتا ہون میرا پیچھا کرتی ہے۔ مجھے اسٹاک کرتی ہے۔ میں بہت پریشان ہوں، 2008 میں بھی انہوں نے مارپیٹ کی شکایت کی تھی۔ آج 12 سال بعد پتہ نہیں پھر انہیں مجھ سے کیا تکلیف ہوگئی۔ اگر مجھ سے وہ اتنی دکھی تھیں تو اتنے سال میرے ساتھ کیوں رہیں۔ یہ میرے لئے بت بد قسمتی ہے۔ اسپیشل ڈی جی پروشوتم شرما کی بیوی نے بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔ وہ الکاپوری والے بنگلے پر موجود ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 28, 2020 03:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading