مدھیہ پردیش ضمنی الیکشن: راہل گاندھی نے امرتی دیوی پر کمل ناتھ کے بیان کو بتایا بدبختانہ، بولے۔ مجھے ایسی زبان پسند نہیں
راہل گاندھی نے امرتی دیوی پر کمل ناتھ کے بیان کو بتایا بدبختانہ۔ فوٹو: اے این آئی
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے گوالیار کے ڈبرا میں ہوئی ایک انتخابی ریلی کے دوران جیوترادتیہ سندھیا کی حامی وزیر امرتی دیوی کو لے کر بیان دیا تھا۔ کمل ناتھ نے ڈبرا سے بی جے پی کی امیدوار امرتی دیوی کو طنز بھرے لہجے میں ' آئٹم' کہہ کر خطاب کیا تھا۔
نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سینئر لیڈر کمل ناتھ (Kamalnath) کے بیان کو لے کر بیحد سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کمل ناتھ نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیوراج کابینہ میں وزیر امرتی دیوی (Imarti Devi) کو 'آئٹم' کہا تھا۔ راہل گاندھی نے ان کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ' کمل ناتھ جی ہماری پارٹی سے ہیں، لیکن ذاتی طور پر میں ایسی زبان کو پسند نہیں کرتا ہوں۔ میں اس طرح کی زبان کو کبھی فروغ نہیں دیتا، پھر چاہے وہ کوئی بھی کیوں نہ ہو۔ یہ بدبختانہ ہے'۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے گوالیار کے ڈبرا میں ہوئی ایک انتخابی ریلی کے دوران جیوترادتیہ سندھیا کی حامی وزیر امرتی دیوی کو لے کر بیان دیا تھا۔ کمل ناتھ نے ڈبرا سے بی جے پی کی امیدوار امرتی دیوی کو طنز بھرے لہجے میں ' آئٹم' کہہ کر خطاب کیا تھا۔ کمل ناتھ نے اسٹیج سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ' سریندر راجیش ہمارے امیدوار ہیں، سادہ مزاج کے سیدھے سادھے ہیں۔ یہ اس کے جیسے نہیں ہیں، کیا ہے اس کا نام؟ میں کیا اس کا نام لوں آپ تو اس کو مجھ سے زیادہ اچھے سے جانتے ہیں، آپ کو تو مجھے پہلے ہی محتاط کر دینا چاہئے تھا، یہ کیا 'آئٹم' ہے'۔
#WATCH Kamal Nath ji is from my party but personally, I don't like the type of language that he used...I don't appreciate it, regardless of who he is. It is unfortunate: Congress leader Rahul Gandhi on the former Madhya Pradesh CM's "item" remark pic.twitter.com/VT149EjHu0
اس بیان کو لے کر بی جے پی نے کانگریس پارٹی کے خلاف جگہ جگہ خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ قومی خواتین کمیشن نے بھی اس معاملہ میں نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضروری کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک آفیسر نے بھی بتایا کہ اس معاملہ میں مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر سے تفصیلی رپورٹ مانگی گئی ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔