உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گردی کی حمایت کرنے والے بخشے نہیں جائیں گے : راج ناتھ

    كھٹيما : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ملک کی بربادی کا نعرے لگانے والے اور دہشت گردی  کی حمایت کرنے والے لوگوں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ مسٹر سنگھ یہاں ترائی بیج وكاس نگم میدان پر منعقد دو روزہ كھٹيما فیسٹیول کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے  ہوئےکہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا صرف فوجیوں کا فرض نہیں ہے۔ یہ ہر اس شہری کا فرض ہے جو اپنے ملک سے محبت کرتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      انہوں نے کہا،’’ملک کے دفاع میں شہیدوں کی سب سے بڑی شراکت ہے اور اس سے بھی بڑا اوراہم کردار ان شہید جوانوں کے خاندانوں کا ہے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو ملک کی حفاظت کے لئے سرحد پر بھیجا۔ ایسے خاندانوں کوسلام۔۔۔۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا جواب دیتے وقت ہمارے فوجیوں کو گولیوں کی گنتی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان سے ہونے والی گولی کے جواب میں پہلے ہمارے فوجی گفتگو کا اشارہ کرنے کیلئے سفید پرچم دکھاتے تھے لیکن اب انہیں سخت احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ ایک حد تک تو سفید پرچم دکھائیں لیکن برداشت سے باہر ہونے پر پیہم کارروائی شروع کر دیں۔

      انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اصولوں اور نظریات کی سیاست کرتی ہے لیکن ملک کی حفاظت کے لئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ كھٹيما کاعلاقہ نیپال سے منسلک ہے اور نیپال سے ہندوستان کے تعلقات کبھی خراب نہیں ہوئے۔ انہوں نے نیپال کو دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ۔نیپال مشترکہ مہم چلا کر سرحدوں پر ہونے والی اسمگلنگ پر روک لگائیں۔

      انہوں نے كھٹيما میں بنگالی، پنجابی، پہاڑی، مسلم، عیسائی، تھارو-رانا وغیرہ کمیونٹی کے لوگوں کی رہائش گاہ کی وجہ كھٹيما کو مختصر ہندوستان کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی بہترین مثال ہے۔ وزیر داخلہ نے كھٹيما میں فوجیوں اور نیم فوجی دستوں کی بھرتی جلد شروع کرنے کے ساتھ ہی سنٹرل اسکول قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے سرحدی علاقے كھٹيما میں فوجیوں کے اہل خانہ کیلئے سہولیات  میں بھی اضافہ کرنے کی سفارش کی۔

      فیسٹیول کے افتتاح سے قبل وزیر داخلہ نے سرحد پر شہید ہوئے فوجیوں کے اہل خانہ کواعزاز سے سرفراز کیا۔  اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی ایک نئی عبارت لکھ رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے ڈیجیٹل انڈیا کا جو خواب دیکھا ہے اس کا جلدہی لوگوں کو احساس ہو گا۔ مرکزی حکومت پورے ملک میں متعدد ترقیاتی منصوبے چلا رہی ہے جو گزشتہ دنوں رام پور سے كاٹھ گودام تک این ایچ کے فور لین کے سنگ بنیاد کے موقع پر دیکھنے کو ملی۔ واضح رہے کہ سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

      First published: