رائے پور۔ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں یونیسیف کے ایک پروگرام میں سیلفی لینے کے بعد اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیر اعلی رمن سنگھ پر حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں کسان خودکشی کر رہے ہیں اور وزیر اعلی اداکارہ کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔ دارالحکومت رائے پور میں حقوق اطفال کانفرنس ہفتہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر یونیسیف کی جانب سے فلم اداکارہ کرینہ کپور خصوصی مہمان کے طور پر موجود تھیں۔
پروگرام میں کرینہ کپور تقریبا گھنٹےبھر دیر سے پہنچیں۔ منچ پر پہنچتے ہی انہوں نے ہاتھ ہلا کر بچوں کوسلام کیا۔ وہیں جب کرینہ منچ پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے بغل میں بیٹھیں تو وزیر اعلی نے موبائل نکال کرینہ کے ساتھ سیلفی لی۔ وزیر اعلی کی طرف سے پروگرام میں سیلفی لینے پر کانگریس نے تنقید کی ہے۔ پارٹی نے وزیر اعلی پر الزام لگایا کہ ریاست کے کسان خودکشی کر رہے ہیں اور وزیر اعلی اداکارہ کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔
چھتیس گڑھ کانگریس کے صدر بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ ریاست میں ایک درجن سے زیادہ کسانوں نے خشک سالی اور حکومت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے سے خود کشی کر لی ہے اور وزیراعلیٰ اداکارہ کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔