ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ : بیف کے شک میں پیٹ پیٹ کر قتل کئے گئے علیم الدین کیس میں سبھی 11 قصورواروں کو عمر قید

مبینہ طور پر بیف لے جانے کے شک میں بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کئے گئے علیم الدین کے معاملہ میں رام گڑھ کی فاسٹ ٹریک عدالت نے سبھی 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جھارکھنڈ : بیف کے شک میں پیٹ پیٹ کر قتل کئے گئے علیم الدین کیس میں سبھی 11 قصورواروں کو عمر قید
علیم الدین قتل کیس کے قصوروار ۔ فائل فوٹو

رام گڑھ : مبینہ طور پر بیف لے جانے کے شک میں بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کئے گئے علیم الدین کے معاملہ میں رام گڑھ کی فاسٹ ٹریک عدالت نے سبھی 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے گزشتہ 16 مارچ کو ان ملزموں کو قصوروار قرار دیا تھا ۔ آئی پی سی کی دفعات 147 ، 148 ، 149 ، 421، 431 ، 302 اور 102 کے تحت سبھی ملزموں کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

اس معاملہ میں مجموعی طور پر 12 افراد کو ملزم بنایا گیا تھا ، لیکن ایک ملزم کے نابالغ ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف جوینائل کورٹ میں کیس چل رہا ہے ۔ غور طلب ہے کہ رام گڑھ ضلع کے منوا پھول سرائے کے رہنے والے علیم الدین کا 29 جون 2017 کو قتل کردیا گیا تھا ۔ ماروتی وین میں بیف لے جانے کے شک میں بھیڑ نے علیم الدین کا ٹانڈ بازار میں واقع گیس ایجنسی کے نزدیک پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔

دریں اثنا ملزمون کے وکیل نے عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہے وہ اعلی عدالت میں اس کو چیلنج کریں گے ۔ وکیل کا دعوی ہے کہ اس کیس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ مبینہ طور پر گئو رکشکوں نے پیٹ پیٹ کر علیم الدین کو نصف مردہ کردیا تھا ، جس کے بعد اس کو اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

First published: Mar 21, 2018 05:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading