உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برسلز دھماکہ میں بال بال بچا رانچی کا نوجوان توصیف احمد

    رانچی : برسلز ایئرپورٹ پر ہوئے سلسلہ وار بم دھماکہ میں رانچی کے ایک نوجوان سید توصیف احمد خوش نصیب رہے ۔ گڑگاؤں کی ایک پرائویٹ کمپنی کے ملازم توصیف احمد آفیسیل ٹور پر نیویارک ہوتے ہوئے برسلز گئے تھے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      رانچی : برسلز ایئرپورٹ پر ہوئے سلسلہ وار بم دھماکہ میں رانچی کے ایک نوجوان سید توصیف احمد خوش نصیب رہے ۔ گڑگاؤں کی ایک پرائویٹ کمپنی کے ملازم توصیف احمد آفیسیل ٹور پر نیویارک ہوتے ہوئے برسلز گئے تھے۔

      رانچی میں توصیف کی والدہ صوفیہ احمد کے مطابق برسلز ایئر پورٹ پرتوصیف سے محض دس میٹر کے فاصلے پر دھماکہ ہوا ۔ میڈیا سے ملی اس خبر کے بعد وہ کافی پریشان تھیں ، لیکن بعد میں توصیف سے بات چیت کے بعد انہوں نے راحت کی سانس لیں۔

       صوفیہ کے مطابق توصیف ابھی بھی برسلز سے واپس نہیں لوٹ پائے ہیں۔ ادھرانفوسس کے ایک ملازم دھماکے کے بعد سے غائب ہیں ، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ وزیر خزانہ سشما سوراج نے بھی ان کی فیملی کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی  ہے۔

      حملے کے وقت سنگر ابھیجیت بھٹا چاریہ کی فیملی بھی  ایئر پورٹ پر ہی موجود  تھی ۔ تاہم اس کو کچھ بھی نہیں ہوا ۔  گجرات کے ہیرا کاروباری نیلیش شاہ بھی حملے میں بال بال بچنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہیں جبکہ جیٹ ایئرویز کے ندھی چا فیکر اور امت موٹوانی زخمی ہو نے والوں میں شامل ہیں۔

      First published: