پاش علاقے میں چل رہا تھا جسم فروشی کا دھندا، قابل اعتراض حالت میں پولیس نے کیا گرفتار
صدر تھانہ انچارج وینک ٹیش کمار نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہاں سیکس ریکٹ کا دھندہ چل رہا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے وہاں سے ایک شخص اور ایک لڑکی کو قابل اعتراض حالت میں حراست میں لے لیا
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 30, 2019 04:12 PM IST

علامتی تصویر
جھار کھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ان دنوں جسم فروشی کا کاروبار کافی زوروں پر ہے۔ شہر میں چل رہے آن لائن اور آف لائن سیکس ریکٹ نے پولیس کی نیند اڑا دی ہے۔ کیونکہ یہ جسم فروشی کے دھندے سے جڑے لوگ ویسے مقامات پر اپنے ٹھکانے بنانے میں مصروف ہیں جو اس علاقے کا پاش ایریا مانا جاتا ہے۔
صدر تھانہ علاقے کے ہنومان نگر میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں پولیس نے منگل کو چھاپہ ماری کرکے ایک شخص اور ایک لڑکی کو گرفتار کیا ہے۔ اب تک ملی اطلاعات کے مطابق گرفتار کیا گیا شخص ہزاری باغ کا رہنے والا ہے اور اس کا نام روی پاسوان ، جبکہ لڑکی بنگال کی رہنے والی ہے۔ ان دونوں نے تقریبا 15 دن پہلے اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ کو کرائے پر لیا تھا۔
کوکر علاقے کے اس اپارٹمنٹ میں کئی وی آئی پی لوگ بھی رہتے ہیں۔ صدر تھانہ انچارج وینک ٹیش کمار نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہاں سیکس ریکٹ کا دھندا چل رہا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے وہاں سے ایک شخص اور ایک لڑکی کو قابل اعتراض حالت میں حراست میں لے لیا۔
فلیٹ میں تین لڑکی اور تین لڑکے ہونے کی تھی اطلاع۔۔۔
پولیس کو اس کارروائی میں فلیٹ کے اندر سے کئی قابل اعتراض سامان اور شراب برآمد ہوئی ہے۔ فلیٹ کے اندر تین کمرے ہیں۔ یہاں تین لڑکی اور تین لڑکے ہونے کی بھی اطلاع تھی۔ دو لڑکیاں اور لڑکے چھاپہ ماری کے پہلے ہی کہیں جا چکے تھے۔ پولیس کی اب تک کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روی پاسوان پہلے بھی جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔
(رانچی سے اوم پرکاش کی رپورٹ)