ہوم » نیوز » No Category

جھارکھنڈ کی مشہور ادبی شخصیت سرورساجد کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے طورانتخاب

رانچی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر سرورساجد کا انتخاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس کامیابی سے سرور ساجد بے حد خوش ہیں ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 13, 2017 08:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جھارکھنڈ کی مشہور ادبی شخصیت سرورساجد کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے طورانتخاب
رانچی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر سرورساجد کا انتخاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس کامیابی سے سرور ساجد بے حد خوش ہیں ۔

رانچی : رانچی کے ڈاکٹر سرور ساجد کا نام جھارکھنڈ کے ادبی حلقوں میں معروف شخصیات کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔ رانچی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر سرورساجد کا انتخاب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس کامیابی سے سرور ساجد بے حد خوش ہیں ۔ سرور ساجد مختلف مشاعروں میں کامیابی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں ۔ گزشتہ سال ڈاکٹر سرورنے جدید تنقید کے موضوع پر ڈی لیٹ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔

ڈاکٹرسرور کے مطابق اس عہدہ کے لئے انکا انتخاب اے پی آئی کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔ رانچی یونیورسٹی سے ریلیو ملنے کے بعد جلد ہی وہ اے ایم یو کا رخ کریں گے۔ سرور ساجد پچھلے بیس سالوں سے رانچی یونیورسٹی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس درمیان ان کی ادبی خدمات بھی منظر پر آئی ہیں ۔ اب تک ان کی ایک درجن سے زائد تنقیدی کتابیں اور کتابچے منظر عام پر آچکی ہیں۔ انہوں نے یوجی سی کے ذریعہ فراہم کردہ پروجیکٹ جھارکھنڈ میں اردو غزل ابتدا سےعہد حاضر تک کے موضوع پر بھی کام کیا ہے۔

First published: Jan 13, 2017 08:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading