ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی میں دفعہ 144 نافذ، حالات پوری طرح قابو میں

رانچی۔ جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی کے ڈورڈا میں مذہبی مقام کے قریب گوشت پھینکے جانے کے واقعہ کے خلاف آج وشو ہندو پریشد کے رانچی بند کے دوران سماج دشمن عناصر نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ کی مستعدی سے صورت حال پر مکمل کنٹرول کرلیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 26, 2015 08:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رانچی میں دفعہ 144 نافذ، حالات پوری طرح قابو میں
رانچی۔ جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی کے ڈورڈا میں مذہبی مقام کے قریب گوشت پھینکے جانے کے واقعہ کے خلاف آج وشو ہندو پریشد کے رانچی بند کے دوران سماج دشمن عناصر نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ کی مستعدی سے صورت حال پر مکمل کنٹرول کرلیا گیا۔

رانچی۔ جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی کے ڈورڈا میں مذہبی مقام کے قریب گوشت پھینکے جانے کے واقعہ کے خلاف آج وشو ہندو پریشد کے رانچی بند کے دوران سماج دشمن عناصر نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ کی مستعدی سے صورت حال پر مکمل کنٹرول کرلیا گیا۔انتظامیہ نے شرپسند عناصر کے مقصد کو ناکام کر دیا۔


رانچی کے ڈپٹی کمشنر منوج کمار نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ دارالحکومت کی حالت کو پوری طرح قابو میں کر لیاہے اور حساس مقامات پر پولیس فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں کیمپ جیل میں رکھا گیا ہے۔


دریں اثنا، وزیر اعلی رگھوورداس نے رانچی کے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو زخمی ہوئے ہیں حکومت انہیں معاوضہ دے گی اور ان کا علاج کرائےگي۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بے قصور گرفتار ہوا ہے تو اسے رہا کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو پورے معاملے پر سخت نگرانی رکھنے کی ہدایت دی ہے۔


وزیر اعلی آج دارالحکومت کے کئی مقامات پر گئے اور لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی درخواست کی ۔

First published: Sep 26, 2015 07:52 PM IST