Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

    چھتیس گڑھ میں بڑا سڑک حادثہ، پل سے نیچے گری بس، 13 افراد ہلاک، دیگر 53 زخمی

    رائے پور۔ چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں بدھ کی رات ایک مسافر بس کے پل سے نیچے گر جانے سے اس میں سوار 13 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 53 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated: May 05, 2016 08:49 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    چھتیس گڑھ میں بڑا سڑک حادثہ، پل سے نیچے گری بس، 13 افراد ہلاک، دیگر 53 زخمی
    رائے پور۔ چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں بدھ کی رات ایک مسافر بس کے پل سے نیچے گر جانے سے اس میں سوار 13 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 53 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

    رائے پور۔ چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع میں بدھ کی رات ایک مسافر بس کے پل سے نیچے گر جانے سے اس میں سوار 13 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 53 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ بلرام پور ضلع کے پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع کے بلرام پور تھانہ علاقے کے دلدھووا گھاٹ کے قریب مسافر بس خشک نالے پر بنے پل سے نیچے گر گئی۔ اس واقعہ میں 13 مسافروں کی موت ہو گئی ہے اور 53 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔


    پولیس حکام نے بتایا کہ ایک نجی مسافر بس پڑوسی ریاست جھارکھنڈ کے گڑھوا سے دارالحکومت رائے پور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ بس جب بلرام پور ضلع ہیڈکوارٹر سے نکل کر رائے پور کی طرف آ رہی تھی تب دلدھووا گھاٹ کے قریب بس کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار آ گیا۔ موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں بس ڈرائیور نے گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو دیا اور بس پل سے نیچے گر گئی۔


    زخمیوں نے پولیس حکام کو بتایا کہ پل سے گرنے کے دوران بس قریب تین بار پلٹی جس سے مسافروں کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی معلومات ملنے کے بعد جائے حادثہ کے لئے پولیس کی ٹیم کو روانہ کیا گیا اور لاشوں اور زخمیوں کو وہاں سے باہر نکالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں شدید زخمی 16 مسافروں کو امبیکا پور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے وہیں دیگر 37 مسافروں کو بلرام پور کے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


    ادھر ریاست کے وزیر اعلی رمن سنگھ نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ریاست کے سینئر حکام نے بتایا کہ وزیر اعلی نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے۔
    First published: May 05, 2016 08:49 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading