ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں بھیانک سڑک حادثہ: 10 مزدور ہلاک

جبل پور۔ مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں آج صبح مزدوروں کو لے کر جا رہی ایک بس پلٹنے سے اس میں سوار 10 مزدور ہلاک ہوگئے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 27, 2017 01:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مدھیہ پردیش کے جبل پور میں بھیانک سڑک حادثہ: 10 مزدور ہلاک
تصویر: ای ٹی وی

جبل پور۔  مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں آج صبح مزدوروں کو لے کر جا رہی ایک بس پلٹنے سے اس میں سوار 10 مزدور ہلاک ہوگئے ۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال لے جا رہی ایمبولینس بھی کچھ دور بے قابو ہوکر سڑک سے اتر گئی۔ اگرچہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جس کے بعد زخمیوں کو دوسری گاڑی سے اسپتال لے جایا گیا ۔ اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج ورما نے بتایا کہ چرگواں تھانہ علاقہ کے گاؤ نیچی کے پاس آج صبح ایک بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار آٹھ مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو لوگوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔


انہوں نے بتایا کہ حادثے کے شکار ہوئے سبھی مزدور بھیڑاگھاٹ واقع ایک فارم ہاؤس میں کام کے لئے جا رہے تھے۔

First published: Mar 27, 2017 01:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading