உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آر ایس ایس کا بڑا اعلان- ملک میں مسلم بستیوں میں کھولی جائیں گی شاخائیں، مغربی بنگال تین زون میں تقسیم

    موہن بھاگوت کا بڑا اعلان- ملک میں مسلم بستیوں میں کھولی جائیں گی شاخائیں، مغربی بنگال تین زون میں تقسیم

    موہن بھاگوت کا بڑا اعلان- ملک میں مسلم بستیوں میں کھولی جائیں گی شاخائیں، مغربی بنگال تین زون میں تقسیم

    RSS In Chitrakoot: اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے سرحد چترکوٹ میں گزشتہ پانچ دنوں سے چل رہا آر ایس ایس کا چنتن کیمپ (RSS Contemplation Camp) کا آج اختتام ہوگیا۔ اس دوران موہن بھاگوت (Mohan Bhagwat) کی موجودگی میں تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے کئی بڑے فیصلے کئے گئے تو سیاست پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    • Share this:
      ستنہ / چترکوٹ: اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے سرحد چترکوٹ میں گزشتہ پانچ دنوں سے چل رہا آر ایس ایس کا چنتن کیمپ (RSS Contemplation Camp) آج اختتام پذیر ہوگیا۔ اس دوران تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے کئی بڑے فیصلے کئے گئے تو سیاست پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت (Mohan Bhagwat) نے مغربی بنگال کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی بنگال کو تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اب سے جنوبی بنگال کا ہیڈ کوارٹر کولکاتا، وسطی بنگال کا ہیڈ کوارٹر وردھمان اور شمالی بنگال کا ہیڈکوارٹر سلی گڑی ہوگا۔ واضح رہے کہ آئندہ سال کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات سے قبل آر ایس ایس صحیح اور بہتر حکمت عملی بنانے میں مصروف ہوگیا ہے۔

      بہرحال، آر ایس ایس کے چنتن کیمپ میں صوبوں کے پرچارکوں کو ان کے فرائض اور ذمہ داری کا احساس دلانے کے ساتھ پورے سال میں کام کرنے کے منصوبوں کو آر ایس ایس نے حتمی شکل دیا ہے۔ وہیں، ذامہ داریوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے۔ جنوبی بنگال کے صوبہ پرچارک جلدھر مہتو کو معاون چھیتر پرچارک کی ذمہ داری ملی ہے۔ وہیں، معاون صوبہ پرچارک پرشانت بھٹ کو جنوبی بنگال کا صوبہ پرچارک بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی زون کے معاون چھیتر پرچارک رماپدو پال کو اڑیسہ اور بنگال کے نئے چھیتر پرچارک کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

      جبکہ چھیتر پرچارک پردیپ جوشی کو اکھل بھارتیہ سہ سمپرک پرمکھ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اب ان کا ہیڈ کوارٹر چنڈی گڑھ ہوگا۔ اس کے علاوہ بھیا جی جوشی اب آر ایس ایس کی طرف سے وشو ہندو پریشد کے رابطہ افسر ہوں گے۔ وہیں ڈاکٹر کرشن گوپال کو ودیا بھارتی کا رابطہ افسر بنایا گیا ہے۔ جبہ سرکارواہک ارون کمار آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان تال میل کا کام دیکھیں گے۔

      جلد شروع ہوں گی بند پڑی شاخائیں

      یہی نہیں، چترکوٹ کیمپ میں کورونا کے دور میں آر ایس ایس کے بند پڑے پروگراموں کے ساتھ آر ایس ایس کی شاخائیں پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ سنگھ اب پورے ملک میں مسلم بستیوں میں اپنی شاخائیں کھولے گا۔ یہی نہیں، اب سنگھ کے کارکنان گاوں گاوں تک پہنچیں گے، تو ہندو کے ساتھ اب مسلم لوگوں کو بھی سنگھ سے جوڑنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: