ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بارہویں کے امتحان میں ریزرویشن سے متعلق سوال پر مدھیہ پردیش اسمبلی میں ہنگامہ، حکومت نے دیا جانچ کا حکم

بھوپال : 12 ویں بورڈ کے امتحانات میں ذات پر مبنی ریزرویشن کے سوال کو لے کر مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن سے تیکھی بحث کے بعد وزیر مملکت برائے تعلیم دیپک جوشی نے اس معاملے میں جانچ کی ہدایت دی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 08, 2016 02:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بارہویں کے امتحان میں ریزرویشن سے متعلق سوال پر مدھیہ پردیش اسمبلی میں ہنگامہ، حکومت نے دیا جانچ کا حکم
بھوپال : 12 ویں بورڈ کے امتحانات میں ذات پر مبنی ریزرویشن کے سوال کو لے کر مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن سے تیکھی بحث کے بعد وزیر مملکت برائے تعلیم دیپک جوشی نے اس معاملے میں جانچ کی ہدایت دی ہے۔

بھوپال : 12 ویں بورڈ کے امتحانات میں ذات پر مبنی ریزرویشن کے سوال کو لے کر مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن سے تیکھی بحث کے بعد وزیر مملکت برائے تعلیم دیپک جوشی نے اس معاملے میں جانچ کی ہدایت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 12 ویں جماعت کا ہندی کاپیپر 5 مارچ کو ہوا تھا۔ اس پیپر میں 10 پوائنٹس کے سوال نمبر 28 (الف ) میں پانچ موضوعات پر 200 الفاظ پر محیط مضمون لکھنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ اس کے آپشنز میں سے ایک 'ذات پر مبنی ریزرویشن ملک کے لئے مہلک تھا، جس پر مخصوص طبقے سے وابستہ ملازمین اور طلبہ تنظیموں نے شدید اعتراض کیا ۔ وہیں ریاست میں کئی مقامات پر تنظیموں نے احتجاج بھی کیا۔

اپوزیشن اراکین اسمبلی کے سوال پر اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت دیپک جوشی نے کہا ہے کہ جلد ہی اس معاملہ کی جانچ کرائی جائے گی اور جو بھی قصوروارپایا جائے گا ، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت دیپک جوشی کے پاس اتر پردیش سے کسی شخص کا فون آیا تھا، جس نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تھا۔

First published: Mar 08, 2016 02:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading