உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh کے سبھی اضلاع میں سدبھاونا سنسد کا ہوگا انعقاد

    Madhya Pradesh:  سدبھاؤنا سنسد کا انعقاد کسی ایک شہر میں نہیں بلکہ ملک کے ساتھ مدھیہ پردیش کے سبھی اضلاع میں ہوگا ۔سدبھاؤنا سنسد میں بلا لحاظ قوم وملت سبھی قوموں کے لوگ شرکت کرینگے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal
    • Share this:
    ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت کو روکنے اور سبھی مذاہب کے لوگوں میں اتحاد و اتفاق کی فضا کو عام کرنے کے لئے جمعیت علما کے زیر اہتمام سد بھاؤنا سنسد کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سدبھاؤنا سنسد کا انعقاد کسی ایک شہر میں نہیں بلکہ ملک کے ساتھ مدھیہ پردیش کے سبھی اضلاع میں ہوگا ۔سدبھاؤنا سنسد میں بلا لحاظ قوم وملت سبھی قوموں کے لوگ شرکت کرینگے اور ملک میں بڑھتی ہوئی منافرت کے خلاف اپنے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرینگے ۔ سد بھاؤنا سنسد کا انعقاد اٹھائیس اگست کو کیا جائے گا۔
    سد بھاؤنا سنسد کے انعقاد اور اس کے اغراض و مقاصد کو لیکر جب نیوز ایٹین اردو نے مدھیہ پردیش جمعیت علما کے صدر حاجی محمد ہارون سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں امن کی فضا کو قائم کرنا ہے۔

    گزشتہ مہینوں میں دھرم سنسد کے نام پر جس طرح سے مذہبی منافرت کو پھیلانے کا کام کیاگیا ہے وہ ملک کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ جمعیت علما کےقومی صدر مولانا سید محمود مدنی کے حکم پر سبھی صوبوں کے ساتھ مدھیہ پردیش کی راجدھانی سمیت بہت سے اضلاع میں اٹھائیس اگست کو جمیعت علما سدبھاؤنامنچ کے زیر اہتمام سدبھاؤنا سنسد کا انعقاد ہوگا ۔

    ایم پی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی ایک ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان

    پورے ملک میں اتحاد و اتفاق کے لئے پروگرام کا انعقاد ہوگا۔ یہ پروگرام صرف ایک دن نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ اس کا انعقاد ہوگا ۔ سب کو ساتھ لے کر سب کا ساتھ سب کا وکاس کی باتیں کرینگے اور جو لوگ ملک میں منافرت کی باتیں کرتے ہیں انہیں محبت کا پیغام دیں گے ۔ امن و اتحاد اس ملک کی بڑی ضرورت ہے اور اس کے لئے سبھی کو مل کر کام کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: