ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شاہ رخ اور سلمان پر سادھوی کا متنازع  بیان ، ہمارے ملک کا کھا کر پاکستان سے ہمدردی نہیں چلے گی

متنازع بیانات کیلئے مشہور سادھوی پراچی نے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں جاری تلخی کے درمیان پاکستانی فنکاروں پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فن کا اپنے ملک میں ہی مظاہرہ کریں

  • IANS
  • Last Updated: Oct 03, 2016 09:52 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہ رخ اور سلمان پر سادھوی کا متنازع  بیان ، ہمارے ملک کا کھا کر پاکستان سے ہمدردی نہیں چلے گی
سادھوی پراچی کی تصویر

جبل پور : متنازع بیانات کیلئے مشہور سادھوی پراچی نے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں جاری تلخی کے درمیان پاکستانی فنکاروں پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فن کا اپنے ملک میں ہی مظاہرہ کریں  اور اگر ان فنکاروں کے تئیں سلمان ، شاہ رخ اور عامر خان سمیت دیگر کسی کو بھی ہمدردی ہے تو وہ بھی پاکستان چلے جائیں ۔ ہمارے ملک کا کھا کر پاکستان سے ہمدردی نہیں چلے گی ۔


پاکستانی فنکاروں کے ہندوستان میں آکر پروگرام کرنے پر بہت ہندو تنظیموں کو سخت اعتراض ہے، اتنا ہی نہیں ان کے ہندوستان میں ہونے والے پروگراموں کو لے کر مخالفتیں کی جارہی ہیں ۔ سلمان خان پاک فنکاروں کی حمایت میں سامنے آئے، جس کی بھی مخالفت ہوئی ۔ سادھوی پراچی نے سلمان خان کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا  ۔


جبل پور میں آئی سادھوی پراچی نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ پڑوسی سے مل کر رہنا چاہئے، لیکن اگر پڑوسی بدمعاش ہو تو اسے سبق سکھانا بھی ضروری ہے ، کیونکہ لاتوں کے بھوت کبھی باتوں سے نہیں مانتے ہیں ۔ انہوں نے مہاتما گاندھی اور کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کبھی ان کیلئے رول ماڈل نہیں ہو سکتے، وہ تو گاندھی جینتی پر گوڈسے کو نمن کرتی ہیں ، کیونکہ اگر وہ گاندھی کے سینے میں گولی نہیں مارتے ، تو آج ہندوستان مکہ مدینہ میں نماز پڑھ رہا ہوتا ۔

First published: Oct 03, 2016 09:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading