بھوپال : کورٹ کے حکم کے بعد آج سادھوی پرگیہ کو اجین سنہستھ کنبھ میں اشنان کے لئے پولیس اجین لے جا رہی ہے۔ اس دوران سادھوی پرگیہ کو پولیس مہاکال میں پوجا کی بھی اجازت دے گی ۔ خیال رہے کہ سادھوی پرگیہ سنیل جوشی قتل کیس میں ملزم ہیں ۔
کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ سادھوی پرگیہ کو سخت سیکورٹی میں اجین لے جایا جائے اور اس کے بعد دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا جائے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کورٹ کے حکم کے باوجود مدھیہ پردیش حکومت نے سیکورٹی کا حوالہ دے کر پرگیہ کو اجین کے سنہستھ میں اشنان کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد سادھوی نے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی ۔
بھوپال کے پنڈت خوشی لال شرما آئرویدک انسٹی ٹیوٹ میں زیرعلاج سادھوی پرگیہ نے دو دن پہلے بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔ مدھیہ پردیش حکومت نے ان کی عرضی مسترد کردی تھی ۔ پرگیہ ٹھاکر نے خط میں لکھا تھا کہ اگر پیر 9 بجے تک انہیں سنہستھ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ 10 بجے سے بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائے گی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔