سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اب بی جے پی میں شامل ہوگئی ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہوتے ہی انہیں پارٹی نے امیدوار بھی بنا دیا ہے۔ وہ بھوپال سیٹ سے کانگریس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ کے خلاف قسمت آزمائیں گی۔ بی جے پی نے اس کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ رہیں سادھوی نے بدھ کے روزہی بی جے پی کی ابتدائی رکنیت لی ہے۔
سادھوی پرگیہ کو بھوپال سے بی جے پی امیدواربنائے جانے کی قیاس آرائیاں کافی دنوں سے چل رہی تھیں، لیکن آج جب انہوں نے رکنیت لی تو فوراً پارٹی نے ان کے اعلان کرکے اس کی تصدیق کردی۔ اس بیچ انہوں نے بھوپال واقع بی جے پی دفتر پہنچ کرشیوراج سنگھ سے ملاقات کی، جس کے بعد ان قیاس آرائیوں نے ایک بارپھر سے زورپکڑ لیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد سادھوی پرگیہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ’’میں نے بی جے پی کی رکنیت لےلی ہے۔ میں الیکشن لڑوں گی اور جیتوں گی‘‘۔
BJP releases list of four candidates for #LokSabhaElections2019 in Madhya Pradesh; Sadhvi Pragya Singh Thakur to contest from Bhopal against Congress's Digvijaya Singh. pic.twitter.com/mSiSX8Xfsz
غورطلب ہے کہ مہاراشٹر کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں ملزم بنائے جانے کے بعد سرخیوں میں آئیں پرگیہ ٹھاکراپنے بیانات سے ہمیشہ چرچا میں رہتی ہیں۔ حالانکہ اس کیس میں بری ہونےکے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ سادھوی پرگیہ اپنے تیکھے بیانات سے کانگریس کوہمیشہ نشانہ پرلیتی رہی ہیں۔ سادھوی پرگیہ کا اے بی وی پی اوردرگا واہنی سے تعلق رہا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔