پہلے اوما بھارتی نے سادھوی پرگیہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ اس دوران اوما بھارتی نے پرگیہ کا منہ بھی میٹھا کرایا۔ دونوں نے اس دوران میڈیا سے بھی بات چیت کی۔
مدھیہ پردیش کی بھوپال سیٹ سے بی جے پی امیدوارسادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرسے جب سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی ملیں توایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کوملا۔ اس دوران دونوں میں کافی بہترین تعلقات دکھائی دیئے۔ اتنا ہی نہیں سادھوی پرگیہ ٹھاکرتواوما بھارتی سے لپٹ کر روپڑیں۔
دراصل سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرسےملنےاوما بھارتی بھوپال پہنچیں۔ سب سے پہلے اوما بھارتی نے سادھوی پرگیہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ اس دوران اوما بھارتی نے پرگیہ ٹھاکرکا منہ بھی میٹھا کرایا۔ دونوں نے اس دوران میڈیا سے بھی بات چیت کی۔ اس کے بعد سادھوی پرگیہ ٹھاکرجب گاڑی پرسوارہورہی تھیں، تووہ اوما بھارتی سےلپٹ کرجذباتی ہوگئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سادھوی پرگیہ کولےکراوما بھارتی کے بیان سامنے آرہے تھے۔ وہ انہیں مہان سنت کہتی رہیں۔ جبکہ خود کوبیوقوف بتاتی رہیں۔ اوما بھارتی کے بیانوں کولےکرسیاسی گلیاروں میں یہ بحث تیزرہی کہ شاید وہ ناراض چل رہی ہوں، لیکن اب انہوں نے سادھوی پرگیہ ٹھاکرکےگھرپہنچ کرملاقات کی ہے۔
#WATCH Madhya Pradesh: Pragya Singh Thakur, BJP's LS candidate from Bhopal breaks down while meeting Union Minister and senior BJP leader Uma Bharti in Bhopal. pic.twitter.com/SqcvJPCfnZ
میڈیا سےبات چیت میں اوما بھارتی نےکہا کہ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔ میں نےان پر ہوئے ظلم دیکھے ہیں۔ اس لحاظ سے وہ قابل احترام ہیں۔ میں ان کےلئےتشہیربھی کروں گی۔ وہیں پرگیہ ٹھاکرنےکہا کہ ہم دونوں کے درمیان ہمیشہ سے دیرینہ تعلقات رہے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔