ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی دھمکی ، کنبھ جانے کی اجازت نہیں ملی ، تو کروں گی آمرن انشن

بھوپال : بھوپال کے پنڈت خوشی لال شرما آیوویدک انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے پیر سے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 16, 2016 10:01 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی دھمکی ، کنبھ جانے کی اجازت نہیں ملی ، تو کروں گی آمرن انشن
بھوپال : بھوپال کے پنڈت خوشی لال شرما آیوویدک انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے پیر سے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔

بھوپال : بھوپال کے پنڈت خوشی لال شرما آیوویدک انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے پیر سے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔ پرگیہ ٹھاکر نے اپنے خط میں لکھا کہ اگر پیر 9 بجے تک اسے سنہستھ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ 10 بجے سے بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائے گی ۔ پرگیہ ٹھاکر نے آگے لکھا کہ اس کے بعد وہ کنبھ ختم ہونے پر خود کو قربان کر دے گی اور زندہ سمادھی لے لے گی ۔


پرگیہ ٹھاکر کے وکیل نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو یہ خط سونپا ، جس کی کاپی صدر، وزیر اعظم، وزیر اعلی، وزیر داخلہ، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، انسانی حقوق کمیشن اور خواتین کمیشن کو بھی بھیجی گئی ہے ۔ خط میں کہا گیا کہ جب کورٹ نے کنبھ میں نہانے کی اجازت دے دی ہے ، تو پھر کیوں حکومت اسے جانے سے روک رہی ہے؟ پرگیہ ٹھاکر نے لکھا کہ وہ کینسر جیسی سنگین بیماری سے متاثر ہے اور شاید وہ اگلا کنبھ نہیں دیکھ پائے ، تو اس کی آخری خواہش ہے کہ وہ اجین کنبھ میں جائے اور اپنے گرو آچاریہ مہا منڈلیشور سوامی اودھیشانندگری جی مہاراج سے آشیرواد لے ۔


سادھوی نے لکھا ہے کہ میں دانا پانی چھوڑ دوں گی اور اگر مجھے کچھ ہوتا ہے ، تو اس کی پوری ذمہ داری مدھیہ پردیش حکومت کی ہوگی ۔ اس نے اپنی سیکورٹی کو لے کر بھی تشویش ظاہر کی ۔ اس نے لکھا کہ مجھے پہلے ایس اے ایف کی سیکوٹی دی گئی تھی ، لیکن اب وہ بھی ہٹا لی گئی ہے ، جس کی وجہ سے اب اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔ پرگیہ ٹھاکر نے زیڈ پلس سیکورٹی کا مطالبہ کیا اور سوال پوچھا کہ جب دیواس ضلع کورٹ نے اجین جانے کی اجازت دے دی ہے ، تو پھر سیکورٹی کا حوالہ دے کر حکومت کورٹ کی توہین کر رہی ہے ۔


سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا خط اس کے سب سے قابل اعتماد وکیل بھگوان جھا جیل انتظامیہ کے سپرد کیا ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بھگوان جھا کو یقین دہانی کرائی کے وہ اس معاملہ کو سینئر حکام تک پہنچا دیں گے ۔ بھگوان جھا نے کہا کہ حکومت کے پاس پولیس فورس کی کوئی کمی نہیں ہے ، اس لئے سادھوی کی سنہستھ یاترا یقینی بنائی جائے ، نہیں تو سنگین نتائج ہوں گے ۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اپنے خط میں زندہ سمادھی لینے کا وقت بھی طے کر دیا ہے ۔ سادھوی نے لکھا ہے کہ اگر حکومت نے اسے سنہستھ میں شامل نہیں ہونے دیا ، تو وہ 21 مئی 2016 کو رات آٹھ بجے زندہ سمادھی لے لے گی ۔
First published: May 16, 2016 10:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading