ہوم » نیوز » No Category

دسویں کے امتحان میں ریاست کے ٹاپ 10 میں شامل سائمہ اور ناصرہ کی حوصلہ افزائی

بھوپال : مدھیہ پردیش بورڈ کے دسویں کے امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والی طالبات سائمہ منصوری اور ناصرہ انصاری کی بھوپال میں حوصلہ افزائی کی گئی ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jun 02, 2016 10:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دسویں کے امتحان میں ریاست کے ٹاپ 10 میں شامل سائمہ اور ناصرہ کی حوصلہ افزائی
بھوپال : مدھیہ پردیش بورڈ کے دسویں کے امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والی طالبات سائمہ منصوری اور ناصرہ انصاری کی بھوپال میں حوصلہ افزائی کی گئی ۔

بھوپال : مدھیہ پردیش بورڈ کے دسویں کے امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والی طالبات سائمہ منصوری اور ناصرہ انصاری کی بھوپال میں حوصلہ افزائی کی گئی ۔ مسلم کیریر اینڈ پروموشن اسکیم کےتحت بھوپال کے گاندھی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سائمہ منصوری اور ناصرہ انصاری کونہ صرف اعزازات سے نوازا گیا، بلکہ ان کو مالی تعاون بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں طالبات ایم پی بورڈ کے دسویں کے امتحانات میں ٹاپ ٹین میں شامل ہیں ۔ ان دونوں بچیوں کا تعلق ایسے کنبہ سے ہے ، جہاں بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔اس موقع پر طالبات نے اپنی تیاری سے متعلق تجربات کو بھی بیان کیا۔

First published: Jun 02, 2016 10:57 PM IST