ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سپریم کورٹ نے حکومت سے مانگا جواب: کیوں نہ سیمی انکاؤنٹر کی ہو سی بی آئی جانچ؟

مدھیہ پردیش پولیس نے دعوی کیا تھا کہ بھوپال کے سینٹرل جیل میں بند سیمی کے آٹھ کارکن مبینہ طور پر دیوالی کی رات کو جیل بریک کر فرار ہو گئے تھے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سپریم کورٹ نے حکومت سے مانگا جواب: کیوں نہ سیمی انکاؤنٹر کی ہو سی بی آئی جانچ؟
مدھیہ پردیش پولیس نے دعوی کیا تھا کہ بھوپال کے سینٹرل جیل میں بند سیمی کے آٹھ کارکن مبینہ طور پر دیوالی کی رات کو جیل بریک کر فرار ہو گئے تھے۔

بھوپال۔ بھوپال جیل بریک معاملہ میں آٹھ سیمی کارکنوں کے انکاؤنٹر کو لے کر سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کر سوال پوچھا ہے کہ کیوں نہ معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے؟ ریاست اور مرکزی حکومت کو چار ہفتے کے اندر سوال کا جواب دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بتا دیں کہ مدھیہ پردیش پولیس نے دعوی کیا تھا کہ بھوپال کے سینٹرل جیل میں بند سیمی کے آٹھ کارکن مبینہ طور پر دیوالی کی رات کو جیل بریک کر فرار ہو گئے تھے۔ بعد میں پولیس نے سب کو جیل کے قریب ایک گاؤں میں انکاؤنٹر میں مار گرایا تھا۔


وہیں، مارے گئے کارکنوں کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے ان کا ظالمانہ قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کی درخواست پر ہی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کیوں نہ کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی جائے۔

First published: Jul 24, 2017 01:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading