بھوپال : سپریم کورٹ نے وياپم معاملے میں مدھیہ پردیش کے گورنر رام نریش یادو کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگا ہے۔ گورنر کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا ۔
سپریم کورٹ میں وياپم معاملے کا حوالہ دے کر گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ اسی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور گورنر کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگا ۔
سپريم کورٹ میں گوالیار کے کچھ وکلاء نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ گورنر پر محافظ بھرتی گھوٹالہ میں 5 امیدواروں کے ناموں کی سفارش کرنے کا الزام ہے۔ ایسے میں وہ گورنر کس طرح رہ سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایس آئی ٹی نے ایک محافظ بھرتی گھوٹالہ میں گورنر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ گورنر نے ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، جس پر ہائی کورٹ نے گورنر کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا تھا۔ درخواست میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔