ہوم » نیوز » No Category

مدھیہ پردیش میں تیس جون تک نہیں کھلیں گے اسکول

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑُھتے قہر کے بیچ محکمہ تعلیم نے تیس جون تک اسکول نہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں تیس جون تک نہیں کھلیں گے اسکول
مدھیہ پردیش میں تیس جون تک نہیں کھلیں گے اسکول

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑُھتے قہر کے بیچ محکمہ تعلیم نے تیس جون تک اسکول نہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ حکومت،انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوششوں کے باؤجود ہر روز دیڑھ سے سوادو سو کے بیچ نئے معاملے سامنے آجاتے ہیں۔ ایم پی کے تمام اضلاع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر نو ہزار دو سو ساٹھ ہوگئی ہے۔  صوبہ میں جہاں کورونا سے ابتک تین سو تیرانوے لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔وہیں صوبہ میں کورونا بیماری سے ابتک پانچ ہزار نو سو سینتالیس لوگ شفایاب بھی ہو چکے ہیں۔

صوبہ میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے بیچ محکمہ تعلیم نے صوبہ کے تمام اسکولوں کو تیس جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم نے تیس جون تک صوبہ کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا احکام جاری کردیا ہے۔ حالانکہ محکمہ تعلیم نے پہلے سات جون تک ہی اسکول کی چھٹیوں کا احکام جاری کیاتھا۔اسی کے ساتھ محکمہ تعلیم نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ تیس جون تک اسکول بھلےہی نہیں کھلیں گے لیکن آن لائن کلاسس کے ذریعہ طلبا کی تدریس کا سلسلہ جاری رہے گا۔


مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا مہاماری کے سنکت کو دیکھتے ہوئے ابھی تیس جون تک اسکول کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ چھاتروں کے سواستھ اور اور ان کے بھوشیہ کی ہمیں چنتا ہے ۔تیس جون کو حالات کا پھر جائزہ لیں گے اس کے بعد سبھی ساؤدھانیوں کے ساتھ نئی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔


واضح رہے کہ ایم پی بورڈ کے سینئر سکنڈری اسکول کے طلبا کے امتحانات  نوجون سے سولہ جون کے بیچ ہونگے ۔طلبا کے امتحانات کے لئے بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا ہے ۔بورڈ نے سبھی ضلع ایجوکیشن آفسران کو کورونا کی وبائی بیماری میں  سبھی طلبا کے حق تعلیم و امحان کو یقین بنائے جانے کو لیکر احکام جاری کردیاہے
بھوپال سے مہتاب عالم کی رپورٹ
First published: Jun 06, 2020 07:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading