ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں سات جون تک نہیں کھلیں گے اسکول

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ سکریٹری کے کے دیویدی کے دستخط سے جاری سرکلر میں سات جون تک سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں سات جون تک نہیں کھلیں گے اسکول
مدھیہ پردیش میں سات جون تک نہیں کھلیں گے اسکول

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ صوبہ کے باون اضلاع میں سے کورونا وائرس اب تک انتیس اضَلاع میں دستک دے چکا ہے۔ حکومت کے تمام احتیاطی اقدام کے بیچ کورونا وائرس جس طرح تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش  محکمہ اسکول تعلیم نے صوبہ کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکول کی تعطیل میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ سکریٹری کے کے دیویدی کے دستخط سے جاری سرکلر میں سات جون تک سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی تعطیل میں لاک ڈاؤن کے سبب اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سرکلر میں چھٹیوں میں طلبا کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لئے آن لائن ٹیچنگ کا کام جاری رکھنے کی جہاں بات کہی گئی ہے وہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیچنگ کے لئے طلبا اور ان کے والدین پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا اورجو طلبا آن لائن تعلیم حاصل کریں گے ان سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں وصول کی جائے گی۔




سرکلر میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اگر طلبا آن لائن تعلیم حاصل نہیں کر نا چاہتے ہیں تو ان کے لئے ایکسٹرا کلاس کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔
First published: Apr 23, 2020 07:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading