உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس نے جاری کی دوسری فہرست، وزیراعلیٰ رمن سنگھ کے خلاف الیکشن لڑیں گی اٹل بہاری کی بھتیجی کرونا

    اٹل بہاری کی بھتیجی چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔

    اٹل بہاری کی بھتیجی چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔

    سابق وزیراعظم اوربھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی کرونا شکلا کو میدان میں اتارا ہے۔ 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض کرونا شکلا نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا تھا۔

    • Share this:
      چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے راجناند گاوں کی بچی 6 سیٹوں پربھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس کے ذریعہ امیدواروں کی دوسری فہرست کو جاری کردی گئی۔

      کانگریس نے راجناندگاوں اسمبلی سیٹ سے وزیراعلیٰ ڈاکٹررمن سنگھ کے خلاف سابق وزیراعظم اوربھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی کرونا شکلا کو میدان میں اتارا ہے۔ 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض کرونا شکلا نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا تھا۔

      پہلے مرحلے کے الیکشن کے لئے 23 اکتوبر کو نامزدگی کا آخری دن ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے کانگریس نے امیدواروں کی دوسری فہرست پیر رات تقریباً پونے 8 بجے جاری کردی۔ اس سے قبل کانگریس میں ٹکٹ تقسیم کو لے کرایک بار پھر گزشتہ اتوارکی دیررات میٹنگ ہوئی تھی۔ ہوٹل کے بند کمرے میں ہوئی اس میٹنگ میں انچارج پی ایل پونیا، بھوپیش بگھیل اور ٹی ایس سنگھ دیو موجود تھے۔

      کانگریس کے ذریعہ جاری دوسری فہرست میں راجناد گاوں سے کرونا شکلا، خیرا گڑھ سے گرور جنگھیل، ڈونگرگاوں سے دلیشور ساہو، ڈونگرگڑھ سے بھونیشور بگھیل، کھجی سے چنئی ساہو اورمان پور محلہ سے اندر شاہ منڈاوی کو امیدواربنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بسترسنبھاگ کی 12 سیٹوں پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان کانگریس پہلے ہی کرچکی ہے۔
      First published: