ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، قابل اعتراض حالت میں تین لڑکیاں اور 4 لڑکے گرفتار

ایک رہائشی احاطے میں سیکس ریکیٹ چل رہا تھا ۔ پولیس نے چھاپہ مار کر فلیٹ میں تین لڑکی اور 4 لڑکوں کو گرفتار کیا۔ فلیٹ کو ملزمین کرایہ پر لیکر یہ دھندہ چلا رہے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 19, 2018 03:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، قابل اعتراض حالت میں تین لڑکیاں اور 4 لڑکے گرفتار
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے کوہ فضا تھانہ علاقہ کے لال گھاٹی میں واقع ایک فلیٹ پر پولیس نے دبش دیکر ایک سیکس ریکٹ کا انکشاف کرتے ہوئے تین لڑکیوں سمیت سات لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کوشل نے آج بتایا کہ کل رات لال گھاٹی علاقہ کے ایک فلیٹ پر غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر خواتین تھانہ پولیس کی مدد سے دبش دی گئی اور موقع سے تین لڑکیوں اور چار لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس رہائشی احاطہ میں نیچے کے فلیٹ میں ایک جم چلایا جارہا ہے جبکہ اوپر کے فلیٹ کو ملزمین کرایہ پر لیکر یہ دھندہ چلا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھندے کی سرغنہ سیکس ریکٹ میں پہلے بھی پکڑی جاچکی ہے۔ پولیس پکڑے گئے ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

First published: Dec 19, 2018 03:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading