ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

حفیظ الحسن کو وزیر بنانا حکومت کا تاریخی اور قابل تحسین قدم: ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کیا استقبال

ریاستی حکومت نے مدھو پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات سے قبل ہی حفیظ الحسن کو وزیر بنا کر ایک بڑا داوں کھیلا ہے۔ فی الحال الیکشن کمیشن کے ذریعہ اس حلقہ کے لئے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ حفیظ الحسن فی الوقت کسی اسمبلی حلقہ کے رکن نہیں ہیں۔

  • Share this:
حفیظ الحسن کو وزیر بنانا حکومت کا تاریخی اور قابل تحسین قدم: ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کیا استقبال
حفیظ الحسن کو وزیر بنانا حکومت کا تاریخی اور قابل تحسین قدم: ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کیا استقبال

رانچی:- جھارکھنڈ کابینہ میں آج توسیع کی گئی ہے۔ حفیظ الحسن کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا گیا ہے۔ رانچی واقع گورنر ہاؤس میں منعقد حلف برداری تقریب میں ریاست کے گورنر دروپدی مورمو نے حفیظ الحسن کو وزیر کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت کئی وزراء موجود تھے۔ واضح رہے کہ حفیظ الحسن سابق وزیر اقلیتی فلاح مرحوم حاجی حسین انصاری کے فرزند ہیں۔ چند ماہ قبل حاجی حسین انصاری کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ حاجی حسین انصاری ریاست کے مدھو پور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے۔


ریاستی حکومت نے مدھو پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات سے قبل ہی حفیظ الحسن کو وزیر بنا کر ایک بڑا داوں کھیلا ہے۔ فی الحال الیکشن کمیشن کے ذریعہ اس حلقہ کے لئے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ حفیظ الحسن فی الوقت کسی اسمبلی حلقہ کے رکن نہیں ہیں۔ حفیظ الحسن کے وزیر بننے کے بعد انہیں مبارکباد پیش کرنے والوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔


ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کا ایک نمائندہ وفد ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی قیادت میں ہیمنت کابینہ کے نئے وزیر ریاست جھارکھنڈ کے مقبول ترین سیاسی وملی رہنما حاجی حسین انصاری کے صاحبزادے حفیظ الحسن انصاری سے مل کر وزیر بننے پر گلدستہ دیکر مبارکباد پیش کی۔ ناظم اعلی کے ساتھ مولانا مجیب الرحمن، مولانا سخاوت علی برکاتی مصباحی، سید خورشید اختر، عمران انصاری، قاری ایوب رضوی اور ایس ایم معین شامل تھے۔ ناظم اعلی مولانا قطب الدین رضوی نے کہا کہ آج پورا جھارکھنڈ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور پورے کیبنیٹ کو دلی مبارکباد دی ہے اور حفیظ الحسن کووزیر بنائے جانے سے ریاست بھر میں خوشی کی لہر ہے۔


ناظم اعلی نے کہا کہ حفیظ الحسن کو وزیر بنایا جانا ایک تاریخی اور قابل تحسین قدم ہے۔ ناظم اعلی نے کہا کہ حاجی حسین انصاری بطور وزیر، بطور ایم ایل اے اور بحیثیت سیاسی رہنما مدھو پور سمیت جھارکھنڈ کی عوامی فلاح وبہبود کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، وزارت کی کرسی پر قائم رہتے ہوئے حاجی حسین انصاری کی رحلت ریاست کا بڑا نقصان ہے۔ ناظم اعلی نے حفیظ الحسن سے کہا ہے کہ آپ اپنے والد بزرگوار کے ادھورے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں اور آگے بڑھتے جائیں۔ انہوں نے حفیظ الحسن سے کہا کہ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ آپ کے ساتھ اور ہیمنت سورین حکومت کے ساتھ ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 11:58 PM IST