اندور: کانگریس کےسینئرلیڈرششی تھرورنےآج کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او کے) پر پاکستان کا کوئی حق نہیں ہے۔ ششی تھرورنجی پروازسے اندورپہنچے۔ ایئرپورٹ پر انہوں نے صحافیوں سے مختصر بات چیت میں کہا کہ بلا شبہ پورا کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے خارجہ تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بیرونی ممالک میں ہندوستان سے متعلق سبھی معاملوں پر سبھی سیاسی پارٹیوں کی سوچ ایک ہی ہے۔
کیرلا کے تھرواننت پورم سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اورسابق مرکزی وزیرششی تھرورنے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ اس مسئلے میں کانگریس ہندوستان کے مفاد میں کام کرے گی۔
سابق سفیرششی تھرورنےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے یو این میں جو کہا ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے قبل ششی تھرورنے یہاں ہوائی اڈے پربابائے قوم مہاتما گاندھی کےیوم پیدائش کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں چرخے سے سوت کاتا۔ یہاں ان کا مقامی کانگریس لیڈروں نے استقبال کیا۔ ششی تھرورکل یہاں ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔