ہوم » نیوز » No Category

شیوراج کی خاتون وزیر کا متنازع بیان، ریاست میں کسان خاندانی وجوہات کی وجہ سے مر رہےہیں

گوالیار : مدھیہ پردیش کی پی ایچ ای کی وزیر کسم مهدیلے نے ایک اور متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فصل کی بربادی کی وجہ سے نہیں بلکہ خاندانی تنازعات کی وجہ سے کسان خودکشی کررہے ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 26, 2015 08:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شیوراج کی خاتون وزیر کا متنازع بیان، ریاست میں کسان خاندانی وجوہات کی وجہ سے مر رہےہیں
گوالیار : مدھیہ پردیش کی پی ایچ ای کی وزیر کسم مهدیلے نے ایک اور متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فصل کی بربادی کی وجہ سے نہیں بلکہ خاندانی تنازعات کی وجہ سے کسان خودکشی کررہے ہیں۔

گوالیار : مدھیہ پردیش کی پی ایچ ای کی وزیر کسم مهدیلے نے ایک اور متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فصل کی بربادی کی وجہ سے نہیں بلکہ خاندانی تنازعات کی وجہ سے کسان خودکشی کررہے ہیں۔


دراصل شیوپوري ضلع کے خشک زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچی کابینی وزیر مهدیلے نے یہ بیان دیا۔ انہوں نے مقامی سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ خشک سالی جیسی چھوٹی سی بات پر کسان خود کشی نہیں کر سکتا۔


ممبرپارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا کی طرف سے کسانوں کی خودکشی کو انقلابی قدم بتانے والے بیان پر وزیر مهدیلے نے تبصرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خود کشی کرنا بزدلانہ قدم ہے۔ اسے انقلابی قدم نہیں کہا جا سکتا۔


میڈیا پر نکالی بھڑاس


اس موقع پر مهدیلے نے میڈیا پر بھی جم کر بھڑاس نکالی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا غلط تاثر پیش کر رہا ہے۔ میڈیا صرف منفی باتوں کو ہی ترجیح دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دموہ میں انہوں نے حال ہی میں بہت سی مثبت باتیں کہیں، لیکن میڈیا نے صرف منفی باتوں کو ہی پیش کیا۔


قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر ریاست کے تمام بڑے افسر اور وزرا 25 سے 27 تاریخ تک کسانوں سے براہ راست ملنے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد خشک سالی سے برباد فصل کو لے کر وہ حکومت کو اپنی رپورٹ سونپیں گے۔

First published: Oct 26, 2015 08:47 PM IST