ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بھوپال میں کل سے گلزار ہوں گے بازار ، اس فارمولہ کے تحت کھلیں گی دکانیں

میٹنگ میں تاجروں کے ساتھ چیمبر آف کامرس ، صرافہ کاروباریوں کے ساتھ کلکٹر، ڈی آئی جی اور میونسپل کارپوریشن کمشنر نے شرکت کی اور آڈ ایون کی بنیاد پر بازارکو کھولنے کا مشورہ دیا گیا۔

  • Share this:
بھوپال میں کل سے گلزار ہوں گے بازار ، اس فارمولہ کے تحت کھلیں گی دکانیں
بھوپال میں کل سے گلزار ہوں گے بازار ، اس فارمولہ کی بنیاد پر کھلیں گی دکانیں

بھوپال میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارچ کے آخری ہفتے سے بازار بند ہیں ۔ بازار بند ہونے سے نہ صرف عوام بلکہ دکاندار اور تاجروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات اندور میں اور دوسرے نمبر پر راجدھانی بھوپال ہے۔ بھوپال میں درجنوں مقامات کو کنٹینمنٹ ایریا کے طور پر نشاندہی کرکے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔


عوام اور تاجروں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بھوپال کلکٹریٹ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں تاجروں کے ساتھ چیمبر آف کامرس ، صرافہ کاروباریوں کے ساتھ کلکٹر، ڈی آئی جی اور میونسپل کارپوریشن کمشنر نے شرکت کی اور آڈ ایون کی بنیاد پر بازارکو کھولنے کا مشورہ دیا گیا۔ میٹنگ میں کرانہ کی دکانوں کو روز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ کپڑا اور دوسری اشیا کی دکانوں کو الگ الگ دن میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


بھوپال کلکٹر ترون پتھوڑے کہتے ہیں کہ کورونا کے ڈر سے بیٹھ نہیں سکتے ، سب کے ساتھ مل کر راستہ نکالنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بازار کو لیکر پورا خاکہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ سیکٹر کے حساب سے کہیں بازار الگ دن تو کہیں دکانیں الگ دن کھولنے کی تیاری ہے ۔ کلکٹر ترون پتھوڑے نے یہ بھی بتایا کہ سہولیات اور انتظامات کے بیچ ایک ربط پیدا کرنے کی بڑی ذمہ داری تاجروں کی ہوگی ۔ تاکہ بازار کھولے جاسکیں اور عوام کو سہولیات مہیا کی جا سکے ۔ وہیں بھوپال چیمبر آف  کامرس کے صدر للت جین کہتے ہیں کہ سوشل ڈسٹنسنگ کا نفاذ کروانے کی ذمہ داری تاجروں کی ہوگی ، جس سے محفوظ  طریقے سے دکانیں کھولی جا سکیں ۔

First published: May 26, 2020 10:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading