ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ کے پلاموں میں کھیت کی کھدائی کے دوران ملے مغلیہ سلطنت کے چاندی کے سکے

قصبہ کے لوگوں کے مطابق گھڑا کافی دیر تک کھیت پڑا رہا ۔ جب بارش ہوئی تو گھڑے کے اوپر سے مٹی ہٹنے پر گھڑا صاف طور پر نظر آنے لگا ۔

  • Share this:
جھارکھنڈ کے پلاموں میں کھیت کی کھدائی کے دوران ملے مغلیہ سلطنت کے چاندی کے سکے
جھارکھنڈ کے پلاموں میں کھیت کی کھدائی کے دوران ملے مغلیہ سلطنت کے چاندی کے سکے

جھارکھنڈ کے پلاموں ضلع کے پانکی کے نوڈیہہ نامی قصبہ میں قدیمی زمانے کے ایک گھڑے میں مغلیہ دور حکومت کے چاندی کے سکے برآمد ہوئے ہیں ۔ یہ گھڑا ایک کھیت میں کھدائی کے دوران برآمد ہوا ۔ اس گھڑے کو کھولنے پر چاندی کی ایک سو سے زائد  اشرفیاں برآمد ہوئیں ۔ میٹل کے گھڑے اور چاندی کے سکے برآمد ہونے کی اطلاع آثار قدیمہ کو دیدی گئی ہے ۔


زمین چورس کرنے کے دوران ملا گھڑا


نوڈیہہ قصبہ میں زمین چورس کرنے کے دوران چاندی کے سکوں سے بھرا قدیمی زمانے کا میٹل کا گھڑا برآمد ہوا ۔ اس بات کی خبر ملتے ہی پانکی تھانہ کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی ۔ یہ پولیس ٹیم گھڑا اور سکے اپنے قبضے میں کر کے تھانہ لے گئی ۔ پانکی تھانہ انچارج جے کے رمن نے بتایا کہ جو سکے ملے ہیں ، ان پر جو کچھ بھی لکھا ہے وہ اردو اور عربی زبان میں ہے ۔


قصبہ کے لوگوں کے مطابق گھڑا کافی دیر تک کھیت پڑا رہا ۔ جب بارش ہوئی تو گھڑے کے اوپر سے مٹی ہٹنے پر گھڑا صاف طور پر نظر آنے لگا ۔
قصبہ کے لوگوں کے مطابق گھڑا کافی دیر تک کھیت پڑا رہا ۔ جب بارش ہوئی تو گھڑے کے اوپر سے مٹی ہٹنے پر گھڑا صاف طور پر نظر آنے لگا ۔


بچن بیٹھا نامی کاشتکار کی زمین سے برآمد ہوا گھڑا

پانکی تھانہ انچارج جے کے رمن نے کہا کہ یہ سکے مغلیہ دور حکومت کے زمانے کے ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچن بیٹھا نامی کاشتکار کے کھیت میں جے سی بی کے ذریعہ زمین چورس کرنے کا کام چل رہا تھا ۔ اسی دوران پیتل کے ایک قدیمی گھڑے پر لوگوں کی نظر پڑی ۔ لوگوں نے فوراً مقامی پولیس کو اس بات کی اطلاع دی ۔ بتایا گیا کہ اس میں ایک سو دو چاندی کے سکے تھے ۔ حالانکہ ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ کچھ سکے نکال لئے گئے ہیں ، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے ذریعہ سکے نہیں نکالے گئے ۔ زمین کے نیچے سے گھڑا اور چاندی کے سکے برآمد ہونے کا موضوع پورے علاقے میں زیر بحث بنا ہوا ہے۔

قصبہ کے لوگوں پر کچھ سکے لینے کا الزام

قصبہ کے لوگوں کے مطابق گھڑا کافی دیر تک کھیت پڑا رہا ۔ جب بارش ہوئی تو گھڑے کے اوپر سے مٹی ہٹنے پر گھڑا صاف طور پر نظر آنے لگا ۔ اس گھڑا کو قصبہ کے چند لوگوں نے دیکھا لیکن بھوت آسیب کے خطرے کی وجہ کر لوگ اس گھڑے کو ہاتھ لگانے سے ڈرتے رہے ۔ بعد میں کھیت میں کام کر رہے ظہیر میاں اور ان کے اہل خانہ اس گھڑے کو اپنے گھر لے گئے اور جب اس گھڑے کو کھولا گیا تو اس میں چاندی کے سکے برآمد ہوئے ۔ بعد میں جب پولیس کو خبر ہوئی تو اسے اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ فی الحال اس معاملہ کی جانچ انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 14, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading