ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بے رحم ماں نے اپنے ہی پانچ ماہ کے بیٹے کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، دیکھ کر سبھی کی کانپ اٹھی روح

پولیس کی جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جمعہ کی صبح سندیپ رو رہا تھا ۔ بے رحم ماں اس کے رونے کی آواز برداشت نہیں کرسکی اور اس نے اپنے ہی بچے کو آگ کے حوالے کردیا ۔ کمرے کے اندر سے جب آگ اور دھنواں اٹھنے لگا تو ملزم خاتون کے سسر اور دیگر نے دورازہ توڑ کر کھولا۔

  • Share this:
بے رحم ماں نے اپنے ہی پانچ ماہ کے بیٹے کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، دیکھ کر سبھی کی کانپ اٹھی روح
بے رحم ماں نے اپنے ہی پانچ ماہ کے بیٹے کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کی کانپ اٹھی روح

مدھیہ پردیش کے سنگرولی میں ایک ماں کا انتہائی بے رحمانہ چہرہ سامنے آیا ہے ۔ اس خاتون نے معمولی بات پر پانچ مہینے کے اپنے دودھ پیتے بچے کو آگے کے حوالے کردیا ، جس سے اس کی جل کر موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ چترنگی تھانہ علاقہ کے سوکہر گاوں میں پیش آیا ۔ پولیس نے واردات کے چند گھنٹے بعد ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ دل کو جھنجھور دینے اس واقعہ سے لوگ حیران ہیں ۔


پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق گاوں سوکہر کے رہنے والے عرضی گزار شری پال سنگھ نے تھانہ میں خبر دی کہ ان کے پانچ ماہ کے پوتے سندیپ کو کو اس کی ماں نے آگ کے حوالے کردیا ۔ دل دہلانے دینے والی اس خبر کو سن کر پولیس بھی کچھ دیر تک سکتہ میں رہ گئی ۔ پولیس نے فورا جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لیا اور اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔


پولیس کی جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جمعہ کی صبح سندیپ رو رہا تھا ۔ بے رحم ماں اس کے رونے کی آواز برداشت نہیں کرسکی اور اس نے اپنے ہی بچے کو آگ کے حوالے کردیا ۔ کمرے کے اندر سے جب آگ اور دھنواں اٹھنے لگا تو ملزم خاتون کے سسر اور دیگر نے دورازے پر دستک دی ، مگر کافی دیر تک جب دروازہ نہیں کھلا تو انہوں نے دروازہ توڑ دیا ۔ اس کے بعد اندر کا نظارہ دیکھ کر ان کی روح کانپ اٹھی ۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون نے جس کمرے میں بچے کو آگے کو حوالے کیا تھا ، وہاں بھوسا بھی رکھا ہوا تھا ۔ پولیس نے ملزم خاتون کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔


پولیس نے بتایا کہ ملزم خاتون کی تین بیٹیاں ہیں ، جس کے بعد سندیپ چوتھے نمبر کی اولاد تھا ۔ گاوں میں اس بات کی بھی چرچا ہے کہ خاتون نے جادو ٹونا کے شک میں اپنے دودھ پیتے بچے کو آگ کے حوالے کیا ہے ۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مہینے پہلے اس نے جھاڑپھونک کروایا تھا ، لیکن جانچ اور پوچھ گچھ کے دوران جادو ٹونا سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 27, 2020 07:57 PM IST