ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بیٹے نے ماں کے ساتھ کی ایسی شرمناک حرکت، بولا اگر ایسا نہیں کیا تو کاڈ ڈالوں گا: ویڈیو وائرل

مدھیہ پردیش کے اشوک نگر سے چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک ویڈیو میں بیٹا ماں کو پیٹتے ہوئے دھمکیاں دے رہا ہے۔

  • Share this:
بیٹے نے ماں کے ساتھ کی ایسی شرمناک حرکت، بولا اگر ایسا نہیں کیا تو کاڈ ڈالوں گا: ویڈیو وائرل
مدھیہ پردیش کے اشوک نگر سے چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک ویڈیو میں بیٹا ماں کو پیٹتے ہوئے دھمکیاں دے رہا ہے۔

اشوک نگر: مدھیہ پردیش کے اشوک نگر سے چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک ویڈیو میں بیٹا ماں کو پیٹتے ہوئے دھمکیاں دے رہا ہے۔ ماں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہاں تک کہ گرفتاری کے وقت بھی ماں ڈری سہمی تھی جنہیں پولیس والوں نے تسلی دی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ دو دن پہلے پیش آیا تھا۔


جانکاری کے مطابق معاملہ ضلع کے ایسا گڑھ کا ہے۔ یہاں ایک ماں اپنے بیٹے شرد شرما کے ساتھ رہتی ہے لیکن شرد ان کے ساتھ بے رحمی سے پیش آتا ہے۔ ویڈیو میں شرد اپنی مان سے بدلوکی کر رہا ہے۔ وہ کہہ رہا ہے نہیں سدھری تو کاٹ ڈالوں گا۔ اہل خانہ بتاتے ہیں کہ شرد آئے دن ماں کے ساتھ ایسا ہی کرتا ہے لیکن اس بار کسی نے ویڈیو بنا لیا اور وائرل کر دیا۔


آئے دن کرتا ہے مار پیٹ

اطلاع کے مطابق شرد کوئی کام نہیں کرتا وہ شراب پینے کا عادی ہے۔ آئے دن ماں سے پیسے مانگتا ہے، نہ دینے پر مار پیٹ کرتا ہے۔ عیسی گڑھ تھانہ انچارج دپتی تومر کے مطابق خاتون نے بیٹے کے ذریعے مار پیٹ کی شکایت کی تھی۔ ان کی شکایت درج کر لی ہے۔ ملزم شرد شرما کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اسے جیل میں بھیجا جا رہا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 06, 2021 05:41 PM IST