روحانی گرو بھیوجی مہاراج نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ انہوں نے سر میں گولی ماری تھی۔ انہیں اندور کے بامبے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابھی تک ان کی خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بھیوجی نے پہلی بیوی کی موت کے بعد پچھلے سال ہی دوسری شادی کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق، بھیو مہاراج نے منگل کی دوپہر کو سلور اسپرنگ واقع اپنے بنگلہ کی دوسری منزل پر خود کو گولی مار لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے خاندانی تنازعات کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھے۔ اس وجہ سے ڈپریشن کے مدنظر انہوں نے خود کو گولی مار لی۔
بتا دیں کہ بھیو مہاراج سیاست میں گہرا اثر ورسوخ رکھتے تھے۔ حال ہی میں شیوراج حکومت نے انہیں وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے حکومت کی اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سنتوں کے لئے عہدہ کی اہمیت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے لئے لوگوں کی خدمت کرنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔