ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی یونیورسٹی کے تحت کالجوں میں طویل عرصہ کے بعد طلبہ یونین انتخابات کیلئے ووٹنگ

الیکشن میں درجنوں مسلم امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انتخابات کولے کرمسلم طلبہ و طالبات میں کافی جوش و خروش نظرآیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 09, 2016 08:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رانچی یونیورسٹی کے تحت کالجوں میں طویل عرصہ کے بعد طلبہ یونین انتخابات کیلئے ووٹنگ
الیکشن میں درجنوں مسلم امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انتخابات کولے کرمسلم طلبہ و طالبات میں کافی جوش و خروش نظرآیا ۔

رانچی (نوشاد عالم ) رانچی یونیورسٹی کے تحت کالجوں میں طویل عرصہ کے بعد طلبہ یونین کے انتخابات ہوئے ۔ الیکشن میں درجنوں مسلم امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انتخابات کولے کرمسلم طلبہ و طالبات میں کافی جوش و خروش نظرآیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے یہاں طلبہ یونین کے انتخابات نہیں ہورہے تھے۔

رانچی یونیورسٹی کے تحت 18 کالجوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان طلبہ یونین کے لئے انتخابات کرائے گئے۔ ہر کالج میں یونین کی پانچ پانچ سیٹوں کے لئے ہونے والے الیکشن میں کل 437 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انتخابات کو لے کر طلبہ تنظیموں اور ووٹروں میں کافی جوش و خروش نظر آیا ۔

دس سمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اس کے بعد تمام فاتح 90 امیدواروں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔

First published: Dec 09, 2016 08:14 PM IST