உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسوہ رسول اللہ پر چل کر دونوں جہاں میں حاصل کی جا سکتی ہے کامیابی

    بھوپال کے اشوکا گارڈن سے سبز پرچم کے ساتھ جلوس نکالا گیا ۔ جلوس میں بلا لحاظ قوم وملت سبھی قوموں کے لوگوں نے شرکت کی اور سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وسلم کی آمد کو دنیا کے تمام انسانوں کے لئے نجات کا ذریعہ قرار دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh, India
    • Share this:
    ربیع الاول کے مہینےکو ہر سال کی طرح امسال بھی آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی نےپیغام انسانیت کے نام سے منسوب کیا ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ بارہ ربیع الاول تک ہر روز اسوہ رسول اللہ صل اللہ علیہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ سرور کائینات حضرت محمد مصطفی کے پیغام انسانیت کوعام کرنے کے لئے بھی پروگرام کا تسلسل کے ساتھ انعقاد کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ بھوپال کے اشوکا گارڈن سے سبز پرچم کے ساتھ جلوس نکالا گیا ۔ جلوس میں بلا لحاظ قوم وملت سبھی قوموں کے لوگوں نے شرکت کی اور سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وسلم کی آمد کو دنیا کے تمام انسانوں کے لئے نجات کا ذریعہ قرار دیا۔
    نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اوصاف شاہمیری خرم نے بتایا کہ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وسلم کی آمد ہوئی تھی۔ ہمارے لئے یہ بات باعث فخر و سعادت ہے کہ ہم ان کے امتی ہیں اور ان کا پیغام حق دنیا کے ہر انسان تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے بعد پروگرام کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور بارہ ربیع الاول تک تسلسل کے ساتھ مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ سسکتی ہوئی انسانیت کے بیچ پیغام حق کو عا م کیا جا سکے ۔
    وہیں مسجد ثقلینی کے منتظم نور الدین ثقلیتی نے نور ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جہاں کی کامیابی کا راز اسوہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم میں ہے ۔آپ صرف مسلمانوں کے لئے ہادی و رہبر بناکر دنیا میں نہیں بھیجئے گئے بلکہ عالم انسانیت کے لئے آپ کی تعلیمات رہمنائے ہدایت ہے ۔ہم لوگ اسی پیغام حق کو دنیا کے گوشے گوشے میں پہنچانے کاکام کر رہے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے مشن میں سبھی قوموں کے لوگ شامل ہوتےہیں ۔

    اس تصویر میں اگر 13 سیکنڈ کے اندر ڈھونڈ نکالی بلی تو آپ کی نظروں کا نہیں ہے کوئی توڑ

    پرچم کشائی تقریب میں شامل امبریش ترپاٹھی نے کہا کہ جب سے سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا ہوں ان کا شیدائی ہوگیا ہے ۔ دنیا آج ہیومن رائٹس کی بات کرتی ہے میں تو کہتی ہوں کہ اگر خطبہ حجۃ الوداع کو یواین او کے ذریعہ ہومن رائٹس کا چارٹر بناکر کام کیا جائے تو دنیا سے ساری تفریق ختم ہو جائے گی اور پوری دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: