உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جے ایس اکادمی حیدر آباد اور اے یو اسکول کے مشترکہ بینر تلے بھوپال میں منعقدہ سمینار میں دانشوروں کا اظہار خیال

    بھوپال کے لیک ویو اشوکا ہوٹل میں جے ایس اکادمی حیدر آباد اور اے یو اسکول بھوپال کے مشترکہ بینرتلے منعقد سمینار میں دانشوروں نے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کوخطاب کرتے ہوئے تلقین کی۔

    بھوپال کے لیک ویو اشوکا ہوٹل میں جے ایس اکادمی حیدر آباد اور اے یو اسکول بھوپال کے مشترکہ بینرتلے منعقد سمینار میں دانشوروں نے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کوخطاب کرتے ہوئے تلقین کی۔

    بھوپال کے لیک ویو اشوکا ہوٹل میں جے ایس اکادمی حیدر آباد اور اے یو اسکول بھوپال کے مشترکہ بینرتلے منعقد سمینار میں دانشوروں نے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کوخطاب کرتے ہوئے تلقین کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal, India
    • Share this:
    موجودہ دور کومقابلہ جاتی امتحانات کے دور سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ داخلہ سے لیکر ملازمت تک کے ہر مرحلے میں طالب علم کو ایک مقابلہ سے گزرنا پڑتا ہے ۔ مقابلہ کے اس دور میں وہی لوگ اپنی منزلوں کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں جو ذہنی یکسوئی اورلگن کے ساتھ ٹائم مینجمنٹ سے مقابلہ کے لئے اپنی تیاری کرتے ہیں۔ بھوپال کے لیک ویو اشوکا ہوٹل میں جے ایس اکادمی حیدر آباد اور اے یو اسکول بھوپال کے مشترکہ بینرتلے منعقد سمینار میں دانشوروں نے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کوخطاب کرتے ہوئے تلقین کی۔
    سمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر حسن مسعود نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو اپنی منزل کے حصول کے لئے ذہنی یکسوئی اور لگن کے ساتھ ٹائم مینجمنٹ پر فوکس کرنے کی تلقین کی۔وہیں جے ایس اکادمی حیدر آباد کے ڈائریکٹر محمد اقبال علی جاوید نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ اقلیتی طلبا میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے بس صحیح رہنمائی نہیں ہونے کے سبب طلبا کی ایک بڑی جماعت منزل کے حصول سے قاصر رہتی ہے ۔ہم نے جے ایس اکادمی کے ذریعہ حیدر آباد میں  طلبا کے نیٹ امتحان کی تیاری کرنے کے دورہ یہ تجربہ کیا ہے۔ جے ایس اکادمی سے نیٹ امتحان میں طلبا نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے بعد اکادمی کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے بھوپال میں اس کی شاخ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔اس کے بعد دہلی میں جے ایس اکادمی کی شاخ قائم کی جائے گی۔ ہمارا مقصد طلبا کو مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیٹ اور دوسرے امتحان  میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

    ہندستان کے 12 سے زیادہ گاؤں میں روزگار کا ذریعہ ہے پاکستان کا 'مکا'، جانئے پوری تفصیل

    کمپنی دے رہی ہے Mental Health ٹھیک رکھنے کیلئے 11دن کی چھٹی، تفصیل یہاں جانئے

    نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علم سید فیضان نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سمینار کے انعقاد سے طلبا کو اپنے ڈاؤٹس کلیئر کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے۔آئی پی ایس اسکول کی طالبہ بینش اور ناصرہ  نے نیوز ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے ایسے سمینار کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔
    پروگرام میں اے یو اسکول کے ڈائریکٹر کلیم اختر ،بال بھون کے ڈائریکٹر عمر علی نے اپنے  خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والے اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔ سمینار کا آغاز حمد پاک سے ہوا۔ سرونج کے ممتاز شاعر فرمان ضیائی نے حمد پاک پیش کی جبکہ ڈاکٹر عنبر عابد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: