رائے پور۔ چھتیس گڑھ میں سکما حملہ کے بعد سی آر پی ایف کے سرچ آپریشن میں اب تک 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار کئے گئے ان نکسلیوں میں ایک نابالغ بھی ہے۔ سی آر پی ایف نے یہ معلومات جمعرات کو وزارت داخلہ کو دی۔ معلومات کے مطابق، سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس فورس کی مشترکہ مہم میں سکما کے چكپال اور پھولبگری گاؤں سے چار نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار کٹر نکسلی سکما حملے میں ملوث تھے۔ 24 اپریل کو 25 جوانوں کی شہادت کے بعد یہ بڑی کارروائی ہے۔ آنے والے وقت میں اور بھی بڑی کارروائی کی جائے گی۔
گرفتار نکسلیوں میں ہنگا مدكامی عمر 18 سال، پوجرا، عمر 42 سال، ايتی اور ایک 17 سال کا نابالغ نکسلی بھی شامل ہے۔
چوبیس اپریل کے نکسلی حملے کے بعد جمعرات کو وزیر داخلہ ہنس راج اہير سکما پہنچ رہے ہیں۔ جہاں وہ سیکورٹی فورسز سے ملیں گے اور حالات کا جائزہ لیں گے۔ 8 مئی کو دہلی میں ماؤواد پر کنٹرول کو لے کر اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے ہنس راج اهير کا دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔