ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

سپریم کورٹ نے مہندر سنگھ دھونی کی گرفتاری پر لگائی روک

رانچی : ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش کی عدالت کے ذریعہ جاری گرفتاری وارنٹ پر روک لگا دی ہے۔اتنا ہی نہیں سپریم کورٹ نے دھونی کے خلاف تمام مجرمانہ کارروائی بھی پر روک لگا دی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 29, 2016 12:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سپریم کورٹ نے مہندر سنگھ دھونی کی گرفتاری پر لگائی روک
رانچی : ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش کی عدالت کے ذریعہ جاری گرفتاری وارنٹ پر روک لگا دی ہے۔اتنا ہی نہیں سپریم کورٹ نے دھونی کے خلاف تمام مجرمانہ کارروائی بھی پر روک لگا دی ہے۔

رانچی : ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش کی عدالت کے ذریعہ جاری گرفتاری وارنٹ پر روک لگا دی ہے۔اتنا ہی نہیں سپریم کورٹ نے دھونی کے خلاف تمام مجرمانہ کارروائی بھی پر روک لگا دی ہے۔


اس سے پہلے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں آندھرا پردیش کی اننت پور کورٹ نے دھونی کے خلاف آٹھ جنوری کو گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ علاہ ازیں اس معاملے کی سماعت بنگلور میں کہیں اور ٹرانسفر کئے جانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فریق ثانی کو نوٹس جاری کیا ہے۔


خیال رہے کہ یہ معاملہ ایک میگزین کے صفحہ اول پر شائع تصویر سے وابستہ ہے۔ میگزین بزنس ٹوڈے نے اپریل 2013 کے شمارہ میں صفحہ اول پر ایک تصویر شائع کی تھی ، جس میں دھونی کو بھگوان وشنو کے طور پر پیش کیا گیا تھا اور اس تصویر کے اوپر عنوان دیا گیا تھا 'گاڈ آف بگ ڈيلس۔ دھونی نے اس تصویر میں مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ایک جوتا بھی پکڑ رکھا ہے۔


وشو ہندو پریشد کے مقامی لیڈر وائی شیام سندر نے اسے لے کر فروری 2015 میں ایک درخواست دائر کی تھی۔ سندرکی دلیل تھی کہ دھونی نے ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ دھونی کے خلاف اسی طرح کی عرضی دہلی، پونے اور دیگر شہروں میں بھی دائر کی گئی تھی۔

First published: Jan 29, 2016 12:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading