ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ایکسکلوزیو: تبلیغی جماعت کے اراکین کو جبلپور ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

تبلیغی جماعت کے ان اراکین پر کورونا لاک ڈاؤن اور ویزا قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس کی وجہ سے ان پر مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

  • Share this:
ایکسکلوزیو: تبلیغی جماعت کے اراکین کو جبلپور ہائی کورٹ سے ملی ضمانت
ایکسکلوزیو: تبلیغی جماعت کے اراکین کو جبلپور ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

بھوپال۔ کورونا لاک ڈاؤن اور ویزا قانون کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار کئے گئے تبلیغی جماعت کے اراکین کو جبلپور ہائی کورٹ نے ضمانت دیدی ہے۔بھوپال ضلع عدالت سے دس روز قبل جماعت کے اراکین کی ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد تبلیغی جماعت کے ذمہ دار اقبال حفیظ، عارف گوہر اور بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے مقامی ایڈوکیٹ جعفر رضا اور انکت سکسینہ کے توسط سے جبلپور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں آج جسٹس سجائے پال نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے اراکین کو ضمانت دیدی ہے۔


تبلیغی جماعت کے اراکین کو پندرہ مئی کو بھوپال تھانہ تلیا پولیس نے مسجد سے گرفتار کیا تھا۔ تبلیغی جماعت کے ان اراکین میں سے کرغستان سے پانچ، ازبکستان سے  ایک اور بہار سے  دو اشخاص شامل ہیں۔ تبلیغی جماعت کے ان اراکین پر کورونا لاک ڈاؤن اور ویزا قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس کی وجہ سے ان پر مقامی تھانہ میں  ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔


تبلیغی جماعت کے ان اراکین پر کورونا لاک ڈاؤن اور ویزا قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس کی وجہ سے ان پر مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔


بھوپال سے کانگریس ایم ایل اے عار ف مسعود کا کہنا ہے کہ ہم کو ہائی کورٹ سے انصاف کی پوری امید تھی کیونکہ مقامی طور پر یہ مقدمہ صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے دائر کیا گیا ہے۔ جبلپور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ سے بتادیا کہ ملک قانون اور دستور سے چلے گا سیاسی مفاد پرستی سے نہیں۔
واضح رہے کہ بھوپال کے مختلف تھانوں سے تبلیغی جماعت کے انہتر اراکین کو کورینٹائن کی معیاد ختم ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ جماعت کے ان اراکین میں آٹھ لوگوں کی ضمانت کے لئے پہلے بھوپال ضلع عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ جب وہاں سے ان کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا گیا تو اس معاملے کو لیکر جبلپور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا جہاں آج عدالت نے سماعت کے بعد تبلیغی جماعت کے آٹھ اراکین کو ضمانت دیدی ہے ۔جبلپور ہائی کورٹ سے جماعت کے آٹھ اراکین کی ضمانت ملنے سے تبلیغی جماعت کے ذمہ داران میں خوشی ہے۔ اب وہ جماعت کے باقی افراد جو بھوپال جیل میں بند ہیں ان کی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے۔
First published: May 26, 2020 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading